طلاق

تین بار طلاق بولنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

فتوی نمبر :
95473
| تاریخ :
2026-05-18
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین بار طلاق بولنے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

حضرت گذارش یہ ہے کہ میرے اوپر جادوکیا ہو اتھا ، میں نائٹ شفٹ کر کے آیا تھا ، دوپہر کے ٹائم جب میں سورہا تھا،اس وقت میری زوجہ نے اٹھایا کسی کام سے کہ یہ کام کرلو، پھر میں نے اٹھ تے ہی اس پر غصہ کیا، جب کہ وہ حاملہ تھی، اور آخری مہینہ تھا ڈیلیوری کا، میری ایک بیٹی ہے ،اور ایک بیٹا جو ابھی ہو اہے،جادو کی وجہ سے میرا گھر خراب ہو گیا ، اور میرا کام بھی چھوٹ گیا، میں خود حضرت قرآن کا حافظ ہوں ، اور ہم دونوں اس غلطی پر شرمندہ ہیں ۔ (نوٹ) اس وقت میں نے تین مرتبہ طلاق کے الفاظ بولے تھے، طلاق ،طلاق، طلاق، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں کتنی طلاقین واقع ہو ئیں،اور اب ہمارے لئے رجوع کا کیا حکم ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ حمل کی حالت میں طلاق دینا اگرچہ شرعاً ناپسندیدہ طریقہ ہے ، تاہم اس سے طلاق واقع ہو جاتی ہے۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے اپنے بیوی سے مذکور الفاظ طلاق، طلاق ،طلاق تین مرتبہ کہہ دیے، تواس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ،لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں، اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گزقائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گنہگار ہوں گے، جبکہ بچے کی پیدائش پر سائل کی بیوی کی عدت مکمل ہوچکی ہے، اس لئےاب سائل کی بیوی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔
اور حلالۂ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحد گی اور عدتِ طلاق گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے مسلمان سے نکاح کرے اور حقوقِ زوجیت ادا کرے، چنانچہ اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سےایک مرتبہ ہمبستری(جو کہ حلالۂ شرعیہ کےتحقق کے لئے ضروری ہے)کےفوراً بعد یا پھر ازدواجی زندگی کےکچھ عرصہ بعد طلاق دیدے، یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہوجائے،بہر صورت اس کی عدت گزارنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہرکے نکاح میں آ نا چاہے، اور پہلا شوہر بھی اس کو رکھنے پر رضامند ہو،تونئے مہرکے ساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسرکر سکتے ہیں،تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوجِ ِثانی بیوی کو نکاح کےبعد طلاق دےگا،تا کہ وہ زوجِِ اول کے لئے حلال ہو جائے , مکروہ ہے،جس پر احادیثِ مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں،البتہ بغیرکسی شرط کےا س کےساتھ نکاح کرنابلاشبہ جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التنزیل العزیز:الطلاق مرتان فامساک بمعروف او تسریح باحسان ( سورۃ البقرہ الآیہ 229 )
قال للہ تعالی: فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ ( سورۃ البقرہ الآیہ: 230 )
وفی الہندیۃ: وإذا قال لامرأته أنت طالق وطالق وطالق ولم يعلقه بالشرط إن كانت مدخولة طلقت ثلاثا وإن كانت غير مدخولة طلقت واحدة وكذا إذا قال أنت طالق فطالق فطالق أو ثم طالق ثم طالق أو طالق طالق كذا في السراج الوهاج،اھ(الباب الثانی فی ایقاع الطلاق،ج:1 ص: 355 ناشر: ماجیدیہ)
وکما فی البنا یۃ :وطلاق الحامل يجوز عقيب الجماع، لأنه لا يؤدي إلى اشتباه وجه العدة، وزمان الحبل زمان الرغبة في الوطء لكونه) ش: أي لكون الوطء م: (غير معلق) ش: أي غير محبل م: (أو يرغب فيها) ش: عطف على قوله في الوطء، والضمير يرجع إلى الحامل يعني أن زمان الحبل زمن الرغبة في الوطء، لأنه في حالة الحبل غير معلق، وهو زمان الرغبة في الحامل م: (لمكان ولده منها) ش: أي لأجل حصول ولده من الحامل م: (فلا تقل الرغبة بالجماع) ش: لأن الولد داع إلى رغبة الرجل في أمه، ولما كان زمان الرغبة لا يقع طلاقها عقيب الجماع.اھ ( ج:5 طلاق الحامل عقیب الجماع ص : 291 ناشر :بیروت)
وفی المبسوط للسرخسی : {وأولات ‌الأحمال أجلهن أن يضعن حملهن} [الطلاق: 4] يوجب عليها العدة بوضع الحملا، الخ (باب العدۃ ج: 6 ص : 31 ناشر : المطبعۃ السعادۃ )
وفی الھندیۃ:إن کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ وثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحاصحیحا ، الخ(ج: 1 ص : 473 فصل فيما تحل به المطلقة ناشر ؛ المطبعۃ الکبری لأمیریہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95473کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات