میں کرایہ کے مکان میں رہتا ہوں ,سرکاری ملازم ہوں جائز طریقہ نہیں کہ خود اپنے لئے گھر بنا سکوں بلا سود کوئی بھی اتنی رقم نہیں دیتا کہ گھر بنا سکوں وزیر اعظم اپنا گھر سکیم آئی ہے جس کے مطابق قرض لینا چاہتا ہوں، اگر میں 15 لاکھ لوں تو 5 سال کی مدت میں مجھے 1875000بینک کو واپس کرنے ہونگے، جو کہ اصل رقم سے 375000 زیادہ ہیں اگر میں 5 سال کے کرایہ کا حساب لگاؤں تو مجھے 750000 کرایہ کی مد میں دینے ہونگےمیرا خیبر بینک میں اکاؤنٹ ہے جو خود کا اسلامک بینکنگ سے منسوب کرتے ہیں ،ایسی صورت میں قرض لینا جائز ہے ؟۔ میں تو نظام چلا رہا ہوں لیکن میرے انتقال کی صورت میں بچے نہ تو گھر بنا سکیں گے اور نہ ہی کرایہ پر رہنا افورڈ کر سکیں گے ۔
مذکور حکومتی اسکیم اپنا گھر پروگرام حاصل کرنے کا شرعی حکم یہ ہے کہ اس کی تمویل اگر کسی سودی مالیاتی ادارے کے ذریعہ حاصل کی جائے تو چونکہ سودی مالیاتی ادارے یہ تمویل سودی قرضہ دے کر فراہم کرتے ہیں ، اور سودی قرض کا معاملہ شرعاً نا جائز و حرام اور گناہ کبیرہ ہے،لہذا سودی اداروں سے مذکور سہولت لینے سے بہر صورت احتراز لازم ہے،البتہ اگر یہ اسکیم کسی غیر سودی مالیاتی ادارے سے حاصل کی جائے ، جبکہ وہ مالیاتی ادارہ مستند اور قابلِ اعتماد علماء کرام کی زیر نگرانی شرعی اور جائز طریقہ ہائے تمویل (شرکت متناقصہ وغیرہ )کو اختیار کر کے یہ سہولت فراہم کر رہا ہو ، تو ایسے غیر سودی مالیاتی ادارے کے ذریعہ مذکورہ حکومتی اسکیم کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔
قال الله تعالى: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ﴾ (النساء: 29)۔
قال للہ تعالیٰ: ﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة: 275)۔
و فی صحيح مسلم : عن جابر قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا ومؤكله، وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء (باب لعن آكل الربا ومؤكله، ج 5، ص50، رقم : 1598، ط: دار الطباعة العامرة، تركيا)۔
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0