طلاق

طلاق کے تین نوٹس بنوانے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
94942
| تاریخ :
2026-05-04
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے تین نوٹس بنوانے سے طلاق کا حکم

مین نے فیملی کے پریشر میں طلاق دے دی مطلب لکھی طلاق مگر میری بیوی حاملہ تھی اور پہلے نوٹس کے بعد ہم نے رجوع کر لیا مگر ہم۔الگ رہے لیکن میری فیملی نے خود ہی باقی 2 نوٹس اسے بھیج دیے میر آج بھی فیصلے پر پچتا رہا ہوں کیا میری طلاق کنفرم ہوئی اور میں اسے آباد کرنا چاہتا ہوں مگر میری فیملی نہیں مانتی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ وقوع طلاق کے لیے الفاظ طلاق زبان سے کہنا شرعاً ضروری نہیں، بلکہ طلاق کے الفاظ تحریر کرنے یا تحریر کردہ طلاق نامہ پر دستخط کر دینے سے بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے،لہذا صورت مسئولہ میں اگر سائل نے خود یا اس کے فیملی ممبران میں سے کسی نے طلاق کے تینوں نوٹس بنوا کر سائل سے اس پر دستخط کروئے ہوں، جس کے بعد ایک ایک کرکے وہ نوٹس سائل کی بیوی کو ارسال کردیئے گئے ہوں، تو ان تینوں نوٹس پر دستخط کرنے کے ساتھ ہی سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا،جبکہ عورت ایام عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔ تاہم اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو، تو طلاق کے تیار کردہ تینوں نوٹس کی کاپی اور اس کی تیارئ کے مراحل اور دستخط کی تفصیل لکھ کر مکرر سوال کرلیں تو اس پر غور کرکے حکم شرعی سے آگاہ کیا جاسکتاہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿فإن طلقہا فلا تحل له من بعد حتی تنکح زوجًا غیرہ﴾ (البقرۃ:۲۳۰)۔
وفي صحيح البخاري : عن عائشة قالت : جاءت امرأة رفاعة القرظي إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فقالت : إني كنت عند رفاعة فطلقني فبت طلاقي فتزوجت بعده عبد الرحمن بن الزبير وما معه إلا مثل هدبة الثوب فقال : " أتريدين أن ترجعي إلى رفاعة ؟ " قالت : نعم قال : " لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك۔" ( باب شهادۃ المختبی ج: ٢، ص: ١٢٤٣ ، ، مط: البشرى)۔
وفي الدر المختار:کتب الطلاق ان مستبینا علی نحو لوح وقع إن نوی وقیل مطلقًا ۔اھ تحت (قوله کتب الطلاق الخ) (إلى قوله) وإن کانت مرسومة یقع الطلاق نوی اولم ینو۔ الخ ( مطلب في الطلاق بالكتابة ج:3، ص:246، مط:دار الفكر - بيروت)۔
وفی الھدایة:وان کان الطلاق ثلاثافی الحرۃ واثنتین فی الامۃ لم تحل له حتی تنکح زوجاغیرہ نکاحا صحیحاً ویدخل بھا ثم یطلقھا اویموت عنھا اھ( فصل فيما تحل به المطلقة ج:2، ص:399، مط:دار احياء التراث العربي، بيروت - لبنان)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ ریحان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94942کی تصدیق کریں
0     27
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات