طلاق

”میری طرف سے ہوگئی ہے “ کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
94791
| تاریخ :
2026-05-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

”میری طرف سے ہوگئی ہے “ کہنے سے طلاق کا حکم

میرے ہسبینڈ نے 4 ماہ پہلے مجھے ٹیکسٹ میسج کیا تھا کہ ”میں تمہیں آزاد کرنا چاہتا ہوں“۔ پھر گھر میں بہت لڑائی ہوئی۔ اس کے بعد ابھی 1 ماہ پہلے اپنی سسٹر کو وائس میسج کیا جس میں طلاق کا بولا ہوا تھا اور اپنی سسٹر سے کہا کہ جاؤ بھابھی کو سنا دو۔ اُس نے مجھے نہیں سنوایا اور میسج ڈیلیٹ کر دیا۔ مجھے نہیں پتا اُس وائس میسج میں کیا الفاظ تھے۔ اُس کے بعد 5 دن بعد کال پر اوپن وائس تھی، میں نے اتنا سنا تھا ”میری طرف سے ہو گئی“۔ بعد میں وہ اپنی امی کو بار بار کال پر پوچھ رہے تھے کہ ”میرا، میں نے وہ وائس میسج سنا تو نہیں؟“۔پلیز میری رہنمائی فرمائیں، کیا مجھے ڈائیورس ہو گئی ہے؟کال پر طلاق کا واضح لفظ نہیں بولا گیا تھا، بس اتنا کہا تھا ”میری طرف سے ہو گئی“ اور وہ بھی مجھے نہیں بلکہ اپنی فیملی کو کہہ رہے تھے۔ اب اس بات کو 30 دن ہو گئے ہیں اور اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ میرے ہسبینڈ مجھ سے پچھلے 4 ماہ سے بات بھی نہیں کر رہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائلہ کو اس بات کا یقین ہے کہ اس کے شوہر نے اپنی بہن کو ایسا میسج کیا تھا جس میں اس نے طلاق کے الفاظ بولے تھے، اور اس کی بہن نے وہ میسج ڈیلیٹ کر دیا ہےجبکہ شوہر بھی چند ماہ سے رابطے میں نہیں ہے تو اس پر لازم ہے کہ وہ اپنے کو مطلقہ سمجھے اور خاندان کو بڑوں یا محلے کی سطح پر یونین کونسل کے ذریعہ شوہر اور اس کی بہن سے وضاحت طلب کرے کہ اس میسج میں کتنی طلاقوں کا ذکر تھا؟نیز اس کے الفاظ کیا تھے؟تاکہ مستقبل میں اس کےاور اس کے شوہر کیلئے شرعی احکامات کایقینی تعین ہو سکے۔جب تک یہ وضاحت سامنے نہیں آتی سائلہ اس کے پاس نہ جائے اور نہ ہی اسے اپنے قریب آنے دے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی رد المحتارتحت (قوله دين فقط)۔۔۔۔والمرأة كالقاضي إذا سمعته أو أخبرها عدل لا يحل له تمكينه. والفتوى على أنه ليس لها قتله، ولا تقتل نفسها بل تفدي نفسها بمال أو تهرب الخ(باب صریح الطلاق ج:3 ص:251 ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94791کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات