اسلام علیکم میری عمر 17ہےاورمیری ابھی داڑھی نہیں آئی -مجھے پاکستان کی فوج میں ایروناٹیکل انجینئر کے طور پر جانا ہے مگر وہ ٹریننگ کے دوران تمام کیڈٹس کو کلین شیو (داڑہی،مو چھیں منڈوانا)کرتے ہیں۔تو کیا ملکی دفاع کے لیے جائز ہے۔تو اب میں کیا کروں کیا فوج میں چلا جاؤں ؟
واضح ہوکہ ایک مشت داڑھی رکھنا واجب اور تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی مشترکہ سنت ہے،اور ایک مشت سے کم داڑھی کتروانا یا بالکل مونڈنا شرعاً ناجائز اور گناہ کبیرہ ہے لہذاسائل کا کسی ملازمت کے حصول کے لئے داڑھی مندوانا جائز نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی صحیح مسلم:عن ابن عمر،عن النبیﷺ انہ امر احفاء الشوارب و اعفاء اللحیۃ(باب خصال الفطرۃ،رقم الحدیث53،ص166،ط:مؤسسۃ الرسالۃ)۔
وفی الدر المختار: ولذا يحرم على الرجل قطع لحيته الخ(کتاب الحظر و الاباحۃ،ج6،ص407،ط:سعید)۔
وفیہ ایضاً:وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة، ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد الخ(باب ما یفسد الصلوۃ،ج2،ص418،ط:سعید)۔