مکروہات

مسجد والوں کا تیس سال سے کم عمر افراد پر اعتکاف میں بیٹھنے پر پابندی لگانا

فتوی نمبر :
94517
| تاریخ :
2026-04-22
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

مسجد والوں کا تیس سال سے کم عمر افراد پر اعتکاف میں بیٹھنے پر پابندی لگانا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کہ ایک مسجد کی انتظامیہ نے 30 سال سے کم عمر کے افراد کی اعتکاف میں شمولیت پر پابندی لگا دی ہے حالانکہ یہ اطراف و اکناف میں کوئی دوسری جامع مسجد بھی ایسی نہیں کہ اتنی بڑی نوجوانوں کی تعداد معتکف ہو سکے
کیا یہ فیصلہ دور حاضر کے مطابق خلاف حکمت اور خلاف اصول نہیں ؟
دوسری بات کیا ہے شرعا ایسی پابندی لگانے کا ثبوت موجود ہے کہ بالغان پر اس طرح پابندی لگائی جا سکے؟
تیسری بات کے پابندی کی وجہ چند معتکف حضرات کی بدنظمی اس طور پر کہ حلقہ لگائے بیٹھ جائیں اور دیگر باتیں کریں کیا اس مسئلے کو انفرادی کاروائی اور حسن انتظام سے حل کرنا ممکن نہیں ؟
علماء کرام تفصیلا اس مسئلے کی شرعی وضاحت فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکورہ تفصیل کے مطابق مسجد کی انتظامیہ کے لیے بعض نوجوان معتکفین کی انتظامی بے ضابطگیوں کی بنا پر تیس سال سے کم عمر کے تمام بالغ افراد کے مسجد میں اعتکاف پر عمومی پابندی عائد کرنا شرعاً درست نہیں، بلکہ ناجائز عمل ہے، جس کو ختم کرنا انتظامیہ پر لازم اور ضروری ہے، جبکہ اعتکاف کے دوران بے ضابطگیوں اور مسجد کے تقدّس کی پامالی کو روکنے کے لیے ترغیب و ترہیب اور وعظ و نصیحت کے ساتھ مناسب تدبیر اختیار کی جاسکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المجلة: مادة 58 التصرف على الرعية منوط بالمصلحة (ص: 22)
وفی بدائع الصنائع: ...أما ما يرجع إلى المعتكف فمنها: الإسلام والعقل والطهارة عن الجنابة والحيض والنفاس، وإنها شرط الجواز في نوعي ‌الاعتكاف الواجب والتطوع جميعا... وأما البلوغ فليس بشرط لصحة ‌الاعتكاف فيصح من الصبي العاقل؛ لأنه من أهل العبادة، كما يصح منه صوم التطوع.(كتاب الإعتكاف،فصل شرائط الإعتكاف،١٠٨/٢،ط:دارالكتب العلمية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94517کی تصدیق کریں
0     24
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات