کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ ایک شخص نے دوسرے شخص سے ایک تولہ سونا لے لیا اور اس وقت سونے کی قیمت ایک لاکھ تھی اور اب تقریباً 5 لاکھ ہے اب مقروض قرض خواہ سے کہتا ہے کہ میں آپ کو ایک لاکھ دو گا اور دوسرا کہتا ہے کہ نہیں آپ نے مجھ سے ایک تولہ سونا لیا ہے، آپ مجھے ایک تولہ سونا دوگے تو اب کونسی صورت صحیح ہوگی ؟ رہنمائی فرمائیں ۔
واضح ہو کہ قرض میں جو چیز دی جائے تو مقروض کے ذمہ اسی چیز کی واپسی لازم ہوتی ہے، چنانچہ صورت مسئولہ میں اگر مُقرِض نے ایک تولہ سونا قرض کے طور پر دیا تھا ، تو مقروض کے ذمہ ایک تولہ سونا ہی لازم ہے، خواہ قرض لیتے وقت اس کی قیمت ایک لاکھ روپے تھی اور واپسی کے وقت پانچ لاکھ روپے ہوگئی ہو، لہٰذا قرض خواہ کا ایک تولہ سونےکی واپسی کامطالبہ شرعاً درست ہے، مقروض کاقرض خواہ کی رضامندی کےبغیرسونے کی سابقہ قیمت کی ادائیگی پراصرارجائزنہیں،جس سے احترازلازم ہے۔
البتہ اگرقرض خواہ مقروض کی مجبوری کالحاظ کرتےہوئے بطورمصالحت اس کے قرض میں کچھ کمی کردے تویہ یقیناًاس کے لیے باعث اجروثواب ہوکا،تاہم ایساکرنااس پرشرعاًلازم نہیں ۔
کما فی الدر المختار: وكذا كل ما يكال ويوزن لما مر أنه مضمون بمثله فلا عبرة بغلائه ورخصه ذكره في المبسوط من غير خلاف الخ(162/5، باب المرابحة والتولية، فصل في القرض،ط: دار الفكر-بيروت)۔
و فی رد المحتار: تحت (قوله وخرج عليه سعدي أفندي) (الی قولہ) فإذا استقرض مائة دينار من نوع فلا بد أن يوفي بدلها مائة من نوعها الموافق لها في الوزن أو يوفي بدلها وزنا لا عددا، وأما بدون ذلك فهو ربا الخ(177/5 كتاب البيوع، [باب الربا]، [مطلب في استقراض الدراهم عددا]، ط: سعید)۔
قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ قرض 0