طلاق

غیر مرد سے بات کرنے والی بیوی کو رکھا جائے یا طلاق دیدی جائے؟

فتوی نمبر :
94127
| تاریخ :
2026-04-13
معاملات / احکام طلاق / طلاق

غیر مرد سے بات کرنے والی بیوی کو رکھا جائے یا طلاق دیدی جائے؟

اگر کسی کی بیوی جس کے تین بچے بھی ہو اور وہ کسی غیر مرد سے فون پر بات کرتی ہو دو تین سالوں سے اپنے شوہر سے چھپ کر، تو اس کے لیے شریعت میں کیا حکم ہے؟ اور پکڑے جانے کے بعد وہ بولے کے میں نے توبہ کر لی ہے اب میں ایسا کبھی نہیں کرونگی تو اسے ساتھ رکھا جائے یا ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا جائے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعۃًدرست اور مبنی بر حقیقت ہو ، تو مذکور عورت کا کسی غیر مرد کیساتھ موبائل پر بات چیت کرنا اور دوستانہ تعلق رکھنا ناجائز اور حرام عمل ہے، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گا ر ہوئی ہے ، اس پر لازم ہے کہ اپنے اس گناہ پر بصدق دل توبہ واستغفار کے ساتھ ساتھ شوہر سے بھی معافی مانگے اور آئندہ دوبارہ اس قسم کے ناجائز تعلقات سے مکمل اجتناب کرے ، چنانچہ اگر مذکور عورت توبہ تائب ہوجائے، اور آئندہ کے لیئے غیر مردوں سے بات چیت اور تعلق نہ رکھنے کی یقین دہانی کرائے اور شوہر کو اسکی بات پر اعتماد ہو تو ایسی صورت میں بیوی کو طلاق دینے کے بجائے اسے معاف کردینا چاہیئے، بصورت دیگر شوہر اس کو ایک طلاق دیکر اپنی زوجیت سے علیحدہ بھی کرسکتا ہے، اس صورت میں شوہر گناہ گار بھی نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الاحکام القرآن للجصاص: ولهن مثل الذي عليهن بالمعروف وللرجال عليهن درجة والله عزيز حكيم: قال أبو بكر رحمه الله أخبر الله تعالى في هذه الآية أن لكل واحد من الزوجين على صاحبه حقا(الاقولہ) واللاتی تخافون نشوزھن فعظوھن واھجروھن فی المضاجع واضربوھن، فان اطعنکم فلاتبتغوا علیھن سبیلاً، یدل علیٰ ان علیھا طاعتہ فی نفسھا وترک النشوز علیہ الخ(باب حقوق الزوج علیٰ المراۃ وحقوق المراۃ علیٰ الزوج اھ (ج:1، ص:374، ط: سہیل اکیڈمی)۔
وفی الدر المحتار: "لا يجب على الزوج تطليق الفاجرة.
وفی رد المحتار تحت (قوله لا يجب على الزوج تطليق الفاجرة) ولا عليها تسريح الفاجر إلا إذا خافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس أن يتفرقا اهـ مجتبى والفجور يعم الزنا وغيره وقد «قال - صلى الله عليه وسلم - لمن زوجته لا ترد يد لامس وقد قال إني أحبها: استمتع بها اھ (كتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع، فرع: يكره إعطاء سائل المسجد إلا إذا لم يتخط رقاب الناس، ج: 6، ص: 427، ط: دار الفكر )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شیراز نور غنی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94127کی تصدیق کریں
0     106
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات