طلاق

میری طرف سے فارغ ہو کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
93935
| تاریخ :
2026-04-08
معاملات / احکام طلاق / طلاق

میری طرف سے فارغ ہو کہنے کا حکم

2020میں شوہر نے بولا "آپ کے پاس شام سے پہلے تک کا ٹائم ہے گھر آجاؤ ورنہ میری طرف سے فارغ ہو"، بیوی نہیں گئی، چند ماہ بعد گئی تھی، مقصد بیوی کو دبانا تھا ،بعد میں شوہر نے بولا کچھ عرصے بعد 2024 میں شوہر کی ماں نے بولا اسے فیصلہ دے دو میاں بیوی کی چھوٹی سی بات پر لڑائی ہوئی، پھر شوہر نے بولا "میں اپنے ہوش و حواس میں آپکو فیصلہ دیتا ہوں" ایک مرتبہ بولا ،اس کے بعد سے بیوی اپنی امی کے گھر ہی ہے، 2026 میں پھر شوہر نے بولا آپس میں بات ہو رہی تھی ،دونوں کی میسیج پر شوہر نے بولا "کچھ بھی نہیں ہو سکتا ہے نہ مجھے اپنی لائف خراب کرنی ہے جاؤ آزاد ہو میری طرف سے "، اب ان میں سے کون کون سی طلاق واقع ہوئی طلاق رجعی ہے یا بائن ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ "فارغ" کا لفظ عندالقرینہ طلاقِ صریح بائن کے لیے استعمال ہوتا ہے ، اس لیے مذاکرہ یا جھگڑےکے وقت ، ان الفاظ کے بولنے سے ، بلانیت بھی طلاقِ بائن واقع ہوجاتی ہے،لہذا صورت مسؤلہ میں اگر مذکور شخص نےاپنی بیوی کو مذکور الفاظ " آپ کے پاس شام سے پہلے تک کا ٹائم ہے گھر آجاؤ ورنہ میری طرف سے فارغ ہو "کہہ دئے تو اس سےاس کی بیوی پر ایک طلاق بائن معلق ہو چکی تھی ، چنانچہ اس تعلیق کے بعد شام سے پہلے تک چونکہ وہ گھر واپس نہیں گئی تو اس پر ایک طلاق بائن واقع ہوکر میاں بیوی کا نکاح ختم ہو چکاتھا ، جس کے بعد ان دونوں کا بغیر تجدید نکاح کےساتھ رہنا درست نہ تھا، جتنا عرصہ وہ ساتھ رہے ہیں، گناۃ میں مبتلا رہے ہیں، جس پر ان دونوں کو بصدق دل توبہ و استغفار لازم ہے، جبکہ پہلی طلاق کے وقوع کے بعد عورت نے جتنا عرصہ میکہ میں رہی، اس عرصہ میں اسے تین ماہواریاں آکر اس کی عدت گزر چکی تھی، تو اس کے بعد مختلف اوقات میں کہے گئے الفاظ طلاق سے مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی ، تاہم اب اگر وہ دونوں ساتھ رہنا چاہتےہوں تو تجدید نکاح کرکے ساتھ رہ سکتے ہیں، لیکن آئندہ کے لئے شوہر کے پاس فقط دوطلاقوں کا اختیار ہو گا ، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ: واذا أضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقاًمثل أن یقول کامرأتہ ان دخلت الدار فأنت طالق الخ (کتاب الطلاق الباب الرابع فی الطلاق بالشرط، ج: ١، ص: ٤٨٨، ط: ماجدیہ)
وفيها ايضاََ: (وما يصلح جوابا وشتما) خلية برية بتة بتلة بائن حرام والأحوال ثلاثة (حالة) الرضا (وحالة) مذاكرة الطلاق بأن تسأل هي طلاقها أو غيرها يسأل طلاقها (وحالة) الغضب (الی قولہ) وفي حالة مذاكرة الطلاق يقع الطلاق في سائر الأقسام قضاء إلا فيما يصلح جوابا وردا فإنه لا يجعل طلاقا كذا في الكافي وفي حالة الغضب يصدق في جميع ذلك لاحتمال الرد والسب إلا فيما يصلح للطلاق ولا يصلح للرد والشتم كقوله اعتدي واختاري وأمرك بيدك فإنه لا يصدق فيها كذا في الهداية اھ (الفصل الخامس في الكنايات في الطلاق، ج: ١، ص: ٣٧٤، ط: ماجديه)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93935کی تصدیق کریں
0     22
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات