مکروہات

مریضہ کی زندگی بائی پیپ مشین کے ذریعے برقرار رکھنے کی صورت میں اسے سونے کی دوا دے کر مشین ہٹانے کا شرعی حکم کیا ہے؟

فتوی نمبر :
93920
| تاریخ :
2026-04-07
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

مریضہ کی زندگی بائی پیپ مشین کے ذریعے برقرار رکھنے کی صورت میں اسے سونے کی دوا دے کر مشین ہٹانے کا شرعی حکم کیا ہے؟

میری والدہ، جن کی عمر 93 سال ہے، کینیڈا میں رہتی ہیں۔ پچھلے دسمبر میں ان کو نمونیا ہو گیا، جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں 3 ہفتے رہیں۔ 12 جنوری کو سانس لینے میں دشواری اور غنودگی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ہسپتال میں انہیں داخل کیا گیا۔ جب سے آج تک وہ آئی سی یو میں ہیں۔ کچھ ہفتے تک ہوش میں بھی رہیں، مگر 3 ہفتوں سے بہت کم ہوش میں آتی ہیں۔ ایک مشین ہے، جس کا نام بائی پیپ (BiPAP) ہے، وہ سانس لینے میں مدد کرتی ہے اور وہ لگی ہوئی ہے۔ اس کا استعمال تکلیف دہ ہے، کیونکہ اس کے ماسک کی وجہ سے ناک اور منہ زخمی ہو جاتے ہیں۔ پہلے اس کا دورانیہ کم ہوتا تھا اور عام آکسیجن لگائی جاتی تھی، مگر کچھ دنوں سے یہ مسلسل بائی پیپ پر ہیں۔ ان کے پھیپھڑے اور دل بھی صحیح کام نہیں کر رہے۔ بائی پیپ مشین کے ساتھ وہ سانس تو آسانی کے ساتھ لے رہی ہیں، مگر ہوش میں نہیں آ رہیں۔ اگر مشین ہٹا دیں اور صرف آکسیجن لگائیں تو ان کی وفات ہو جائے گی۔ اب آپ یہ بتائیں کہ کیا ڈاکٹر سونے کی دوا دے کر عام آکسیجن کے ساتھ بائی پیپ مشین ہٹا سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر معتبر ماہر ڈاکٹروں کی رائے یہ ہو کہ مریضہ کی بیماری ناقابلِ علاج ہوچکی ہے، صحت یابی کی کوئی امید نہیں، اورمذکو(BiPAP) مشین محض زندگی کو عارضی طور پر برقرار رکھے ہوئے ہے، تو ایسی صورت اس مشین پرعلاج جاری رکھنا شرعاً لازم نہیں؛بلکہ اسے ہٹا کر صرف آکسیجن اور ضروری نگہداشت جاری رکھی جاسکتی ہے۔نیز اگر مشین ہٹانے سے مریضہ کو سانس کی شدید تکلیف یا بے چینی کا اندیشہ ہو تو تکلیف کم کرنے کے لیے مناسب سکون آور دوا دینابھی جائز ہے، بشرطیکہ اس کا مقصد موت واقع کرنا یا اسے جلد لانا نہ ہو، بلکہ صرف مریضہ کی تکلیف دور کرنا ہو،لہٰذا ڈاکٹروں سے مریضہ کی مجموعی کیفیت اور صحت یابی کے امکان کے بارے میں واضح رائے لے کراس کے مطابق عمل کرنےکی گنجائش ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية: ولو أن رجلا ظهر به داء فقال له الطبيب قد غلب عليك الدم فأخرجه فلم يفعل حتى مات لا يكون آثما لأنه لم يتيقن أن شفاءه فيه كذا في فتاوى قاضي خان اھ (الباب الثامن عشر في التداوي والمعالجات، ج: ٥، ص: ٣٥٤، ط: ماجدية)
وفيها ايضاَ: والرجل إذا استطلق بطنه أو رمدت عيناه فلم يعالج حتى أضعفه ذلك وأضناه ومات منه لا إثم عليه فرق بين هذا وبينما إذا جاع ولم يأكل مع القدرة حتى مات حيث يأثم والفرق أن الأكل مقدار قوته مشبع بيقين فكان تركه إهلاكا ولا كذلك المعالجة والتداوي كذا في الظهيرية اھ (الباب الثامن عشر في التداوي والمعالجات، ج: ٥، ص: ٣٥٥، ط: ماجدية)
وفيها ايضاََ: ولا بأس بشق المثانة إذا كانت فيها حصاة وفي الكيسانيات في الجراحات المخوفة والقروح العظيمة والحصاة الواقعة في المثانة ونحوها إن قيل قد ينجو وقد يموت أو ينجو ولا يموت يعالج وإن قيل لا ينجو أصلا لا يداوى بل يترك كذا في الظهيرية اھ (الباب الحادي والعشرون فيما يسع من جراحات بني آدم والحيوانات، ج: ٥، ص: ٣٦٠، ط: ماجدية)
وفيها ايضاََ: اعلم بأن الأسباب المزيلة للضرر تنقسم إلى مقطوع به كالماء المزيل لضرر العطش والخبز المزيل لضرر الجوع وإلى مظنون كالفصد والحجامة وشرب المسهل وسائر أبواب الطب أعني معالجة البرودة بالحرارة ومعالجة الحرارة بالبرودة وهي الأسباب الظاهرة في الطب وإلى موهوم كالكي والرقية أما المقطوع به فليس تركه من التوكل بل تركه حرام عند خوف الموت وأما الموهوم فشرط التوكل تركه إذ به وصف رسول الله صلى الله عليه وسلم وآله - المتوكلين وأما الدرجة المتوسطة وهي المظنونة كالمداواة بالأسباب الظاهرة عند الأطباء ففعله ليس مناقضا للتوكل بخلاف الموهوم وتركه ليس محظورا بخلاف المقطوع به بل قد يكون أفضل من فعله في بعض الأحوال وفي حق بعض الأشخاص فهو على درجة بين الدرجتين كذا في الفصول العمادية في الفصل الرابع والثلاثين اھ (الباب الثامن عشر في التداوي والمعالجات ، ج: ٥، ص: ٣٥٥، ط: ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93920کی تصدیق کریں
0     66
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 2
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات