طلاق

وائس نوٹ کے ذریعے ایک ماہ کے وقفے سے یکے بعد دیگرے تین طلاقیں دینے کاحکم

فتوی نمبر :
92824
| تاریخ :
2026-03-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق

وائس نوٹ کے ذریعے ایک ماہ کے وقفے سے یکے بعد دیگرے تین طلاقیں دینے کاحکم

میں ۔۔۔۔ بارہ (12) سال تک ازدواجی زندگی۔۔۔۔۔ کے نکاح میں رہی ہوں ، بارہ سال بعد مجھے وائس نوٹ کے ذریعے طلاق دی ہے ، طلاق کو پانچ سال کا عرصہ گزر چکا ہے ، اور میرے پاس وائس نوٹ موجود ہے ، برائے مہر بانی اس بارے میں علماء دین کی رائے کی ضرورت ہے ، مجھے اس بارے میں آگاہی دیں ۔
نوٹ : سائلہ سے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ پہلی دو طلاقیں بھی وائس نوٹ کے ذریعے دی گئی تھیں ، ان کے اور تیسری طلاق کے درمیان صرف ایک مہینہ کا وقفہ تھا ، وائس نوٹ میں شوہر نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں تمہیں پہلے دو طلاقیں دے چکا تھا اور اب میں تمہیں تیسری طلاق بھی دیتا ہوں اور تم سے اپنا ہر قسم کا تعلق ختم کرتا ہوں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر حقیقت پر مبنی ہو اور اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو کہ اس کے شوہر نے وائس نوٹ کے ذریعے دو طلاقیں دینے کے ایک ماہ بعد( یعنی دوران عدت) دوبارہ وائس نوٹ ہی کے ذریعے سوال میں ذکر کردہ جملہ " میں تمہیں پہلے دو طلاقیں دے چکا تھا اور اب میں تمہیں تیسری طلاق بھی دیتا ہوں اور تم سے اپنا ہر قسم کا تعلق ختم کرتا ہوں " کہا ہو تو اس سے سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور نہ ہی حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح ہوسکتا ہے ، جبکہ ایام عدت گزرنے کے بعد سائلہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهندية: ‌وإن ‌كان ‌الطلاق ‌ثلاثا ‌في ‌الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير، اھ(كتاب الطلاق ،فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج: ١، ص: ٤٧٣، مط: ماجدية )
وفی الہندیۃ: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية.اھ (الباب السادس فی الرجعۃ،ج: ١،ص: ٤٧٠، مط: ماجدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92824کی تصدیق کریں
0     41
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات