طلاق

طلاق کے مطالبہ پر"دیدی "کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
92423
| تاریخ :
2026-02-20
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے مطالبہ پر"دیدی "کہنے سے طلاق کا حکم

میں نے اپنے شوہر سے کسی بحث پر بول دیا مجھے طلاق دیدیں اور کافی بار یہ بات بولی، مجھے چپ کروانے کے لیے انہوں نے بولا " دیدی" میں نے ان سے کنفرم کیا ، دیدی؟ تو انہوں نے بولا "دیدی" اب اگلے دن میں نے ان سے پوچھا آپ نے طلاق دیدی تو بولے نہیں ، تمہیں چپ کروانے کے لیے دی تھی ، اور یہ بات قسم کھا کر بولی ، اور اب تک ہماری رخصتی نہیں ہوئی ہے ، تو کیا اس صورت میں نکاح ٹوٹ گیا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بیوی کی طرف سے مطالبہ طلاق کے جواب میں " دیدی" کہنے سے بلا نیت بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں اگر سائلہ اور اس کے شوہر کے درمیان خلوت صحیحہ ( یعنی ایسی تنہائی میں ملاقات جہاں ان کے درمیان میاں، بیوی والے تعلقات قائم کرنے میں کوئی حسی، شرعی یا طبعی مانع نہ ہو) نہ ہوئی ہو تو غیر مدخول بہا ہونے کی وجہ سے مذکور الفاظ "دیدی " سے سائلہ پر ایک طلاق بائن واقع ہو کر سائلہ اور اس کے شوہر کا نکاح ختم ہوچکا ہے ، جس کے بعد سائلہ بغیر عدت گزارے بھی کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے، البتہ اگر دونوں باہمی رضامندی سے دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہیں تو اس کے لیے باقاعدہ گواہوں کی موجود گی میں نئے حق مہر کے ساتھ باضابطہ ایجاب و قبول کر تے ہوئے تجدید نکاح کرنا لازم ہوگا ،تاہم اس کے بعد شوہر کو آئندہ کے لیے صرف دو طلاقوں کا اختیار ہوگا ، اس لیے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط چاہیے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: قالت لزوجها: طلقني فقال فعلت طلقت، فإن قالت زدني فقال فعلت طلقت أخرى.
وفي رد المحتار تحت (قوله فقال فعلت) أي طلقت بقرينة الطلب(كتاب الطلاق، ج: ٣، ص: ٢٩٤، مط: سيعد)
وفي الهندية: وفي المنتقى امرأة ‌قالت ‌لزوجها ‌طلقني فقال الزوج قد فعلت طلقت فإن قالت زدني فقال فعلت طلقت أيضا روى إبراهيم عن محمد - رحمه الله تعالى - قيل لرجل أطلقت امرأتك ثلاثا قال نعم واحدة قال القياس أن يقع عليها ثلاث تطليقات ولكنا نستحسن ونجعلها واحدة(كتاب الطلاق، الباب الثاني في ايقاع الطلاق، ج: ١، ص: ٣٥٦، مط: سعيد)
وفي الهندية: إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة وذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق وكذا إذا قال أنت طالق واحدة وواحدة وقعت واحدة كذا في الهداية(كتاب الطلاق، الفصل الرابع في الطلاق قبل الدخول، ج:١ ص: ٣٧٣، مط: سعيد)
وفي رد المحتار: ‌لو ‌كرر ‌مسائل الطلاق بحضرتها، أو كتب ناقلا من كتاب امرأتي طالق مع التلفظ، أو حكى يمين غيره فإنه لا يقع أصلا ما لم يقصد زوجته، وعما لو لقنته لفظ الطلاق فتلفظ به غير عالم بمعناه فلا يقع أصلا على ما أفتى به مشايخ أوزجند صيانة عن التلبيس اھ(باب صريح الطلاق،ج:٣، ص:٣٥٠ مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92423کی تصدیق کریں
0     142
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات