مکروہات

غیر مسلم ملک میں مخلوط جم میں ورزش کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
92222
| تاریخ :
2026-02-16
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

غیر مسلم ملک میں مخلوط جم میں ورزش کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ایک عملی مسلمان ہوں اور باقاعدگی سے جم جانے والا ہوں۔ میں بھاری وزن اٹھاتا ہوں اور مختلف جم مشینوں کا استعمال کرتا ہوں تاکہ جسم کے تمام پٹھوں کی مناسب تربیت ہو سکے۔ میری ٹریننگ کا مقصد صحت، طاقت اور فٹنس ہے،کسی کو متاثر کرنا نہیں۔ میں باحیا لباس پہنتا ہوں (ڈھیلے اور غیر نمایاں کپڑے)، پوری داڑھی رکھتا ہوں، اور شعوری طور پر اپنی نگاہ نیچی رکھتا اور اس کی حفاظت کرتا ہوں۔تاہم میں ممبئی میں رہتا ہوں، اور یہاں تقریباً تمام جم مخلوط (مرد و خواتین اکٹھے) ہیں۔ حتیٰ کہ جن جم میں خواتین کے لیے علیحدہ اوقات ہوتے ہیں، وہ بھی عمومی اوقات میں خواتین کو آنے کی اجازت دیتے ہیں۔ میرے قریب کوئی مکمل طور پر علیحدہ جم دستیاب نہیں ہے۔واحد متبادل عوامی پارکوں میں ورزش کرنا ہے۔ تاہم:
پارکوں میں بھی خواتین چہل قدمی اور دوڑنے کے لیے موجود ہوتی ہیں (بلکہ بعض اوقات جم سے بھی زیادہ تعداد میں)۔
پارک یا گھر پر بھاری کمپاؤنڈ باربیل لفٹس اور مخصوص مشینوں والی ورزشوں کو اسی طرح انجام دینا انتہائی مشکل بلکہ تقریباً ناممکن ہے۔میں ایک سنجیدہ لفٹر ہوں، اور صرف باڈی ویٹ ورزشیں میری موجودہ منظم طاقت کی ٹریننگ کا مناسب متبادل نہیں ہیں۔
ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے:
اگر میں سختی سے اپنی نگاہ نیچی رکھوں، غیر ضروری گفتگو سے بچوں، باحیا لباس پہنوں اور اسلامی آداب کی پابندی کروں تو کیا میرے لیے مخلوط جم جانا جائز ہے؟
کیا صحت اور جسمانی طاقت کو برقرار رکھنے کی ضرورت اس حکم میں کسی حد تک لحاظ رکھتی ہے؟
اگر یہ جائز نہیں ہے تو میری صورتِ حال میں درست طرزِ عمل کیا ہونا چاہیے؟
میں خلوص کے ساتھ شریعت کی حدود کے اندر رہنا چاہتا ہوں اور اس معاملے میں رہنمائی چاہتا ہوں۔جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہو کہ جسمانی معتدل صحت کیلئے معمول کی عام ورزشیں بھی کافی ہوتی ہیں، جن کیلئے جم یا جم کے مخصوص اوزار کا ہونا ضروری نہیں، اور عام مشاہدے میں بھی یہ بات ہے کہ لوگ انہیں ورزشوں کے ذریعہ اپنی صحّت کا خیال رکھتے ہیں اور وہ صحّت مند رہتےہیں، لہذا اگر سائل کو کوئی ایسا جم میسر نہیں آتا کہ جہاں مخلوط ماحول نہ ہو یا اپنے گھر پر جم جیسے اوزار رکھنا مشکل ہو تو محض سائل کے مزاج کے مطابق اور مطلوبہ ورزش کے حصول کیلئے مخلوط جم میں جانا شرعاً درست نہیں، بلکہ بنیادی صحّت کو برقرار رکھنے کیلئے عام ورزشوں کا اپنے گھر یا کسی مردانہ پارک میں ایک طرف میں جاکر اہتمام کیا کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما رویٰ ابوداؤد بسندہ: عن نافع، عن ابن عمر، أن النبي صلى الله عليه وسلم -نهى أن يمشي- يعني الرجل- بين المرأتين.
وفی بذل المجھود تحت ھذا الحدیث: (عن نافع، عن ابن عمر) رضي الله عنهما: (أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى أن يمشي يعني الرجل) بنصب الرجل لكونه مفعولا ليعني، ثم إنه تفسير لفاعل يمشي أو لمفعول نهى، وهذا التفسير من بعض الرواه.
(بين المرأتين) فإنه ينافي الحياء والمروءة، ويخطر في قلبه الميل، وهو سبب للفتنة. (باب ما جاء فی مشی النساء فی الطریق، ج:13، ص:661، ط:مرکز الشیخ ابی الحسن)
وفی مرقاۃ المفاتیح : (وعن أبي سعيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا ينظر الرجل) خبر بمعنى النهي (إلى عورة الرجل ولا المرأة) أي ولا تنظر المرأة (إلى عورة المرأة ولا يفضي) بضم أوله أي لا يصل (الرجل إلى الرجل في ثياب واحد) أي لا يضطجعان متجردين تحت ثوب واحد ولا تفضي المرأة في ثوب واحد، قال ابن الملك: " أي: لا تصل بشرة أحدهما إلى بشرة الآخر في ثوب واحد في المضجع لخوف ظهور فاحشة بينهما. قال المظهر: ومن فعل يعزر ولا يحد. وفيه بيان تحريم النظر إلى ما لا يجوز. وعورة الرجل ما بين سرته وركبتيه وكذلك عورة المرأة في حق المرأة وفي حق محارمها وأما المرأة في حق الرجل الأجنبي فجميع بدنها عورة إلا وجهها وكفيها عند الحاجة الخ (کتاب النکاح، باب النظر، ج:5، ص:2051، ط:دار الفکر، رقم الحدیث:3100)
وفی الرد: (قوله وكره كل لهو) أي كل لعب وعبث فالثلاثة بمعنى واحد كما في شرح التأويلات والإطلاق شامل لنفس الفعل، واستماعه كالرقص والسخرية والتصفيق وضرب الأوتار من الطنبور والبربط والرباب والقانون والمزمار والصنج والبوق، فإنها كلها مكروهة لأنها زي الكفار، واستماع ضرب الدف والمزمار وغير ذلك حرام وإن سمع بغتة يكون معذورا ويجب أن يجتهد أن لا يسمع قهستاني اھ ((کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی البیع، ج:6، ص:395، ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92222کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 2
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات