طلاق

شوہر کا دوسرے لوگوں کو طلاق کی خبر دینے کا حکم

فتوی نمبر :
92174
| تاریخ :
2026-02-15
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کا دوسرے لوگوں کو طلاق کی خبر دینے کا حکم

اسلام علیکم، مفتی صاحب، میری شادی ایک شخص سے 2023 میں ہوئی تھی۔جس سے میری کوئی اولاد نہیں ہے۔ مگر میرے اپنے دو بیٹے ہیں پہلے شوہر سے عمر 10 سال اور 14 سال۔جبکہ اس شخص کی اپنی پہلی بیوی سے تین اولاد ہیں۔ مارچ 2024 میں اس شخص نے مجھے پہلی طلاق دی۔جنوری 2025 میں اس نے مجھے دوسری طلاق دی،
اسی سال جولائی 2025 میں اس نے لڑائی میں طلاق کے الفاظ بولے ہی تھے کہ ان کی بہن نے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ کہ منہ بند کرا اورمیں جلدی سے کمرے سے باہر چلی گئی تھی کہ طلاق کے یہ الفاظ میرے کان میں نہ جائیں مگر اوربعد ازیں اس نے اپنی پہلی بیوی کو منانے کی غرض سے اس کو اپنی ماں کی قسم دے کر کہا کہ میں خوشبخت کو چھوڑ چکا ہوں ۔ دو ہفتے قبل اس نے میرے گھر کے مالک مکان کو بھی بولا کہ میں میں نے خوشبخت کو چھوڑ دیا ہے اور میں اپنا سامان لے کر گھر خالی کر رہا ہوں۔ پھر انہوں نے کہا اگر تیرا بیٹا عمر10سال اگر گھر واپس آیا تو میری طرف سے طلاق ہے۔
کیا اس طرح طلاق واقع ہوگئی ہے؟ کیوں مجھے خدشہ ہے شوہر مجھے چھوڑ چکے ہیں مگر اپنے گھر والوں کی ناراضگی کے خوف سے مجھے ظاہر نہیں کر رہے نہ تو کوئی نان ونفقہ نہیں دیتے یہاں تک کہ گھر کا کرایہ ، بجلی و سوئی گیس کے بل سب کچھ میں ہی اخراجات اٹھارہی ہوں۔ میرے اپنے بچے بھی بہت اذیت میں سہمے ہوئے ہیں ۔ رفیق مجھے اور میرے بیٹوں کو اپنی بات منوانے کے لئے بہت حراساں کرتے ہیں۔معمولی سی ان بن پر جان بوجھ کر میرے بچوں کو نشانہ بنا کربولتے ہیں جا کورٹ کے دھکے کھا کر خلع لینا۔ انہوں نے مجھے حق مہر بھی ادا نہیں کرا بلکہ میرے نام کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرکے مجھے بینک ڈیفالٹ کردیا اپنے پیسے واپس مانگے پر کئی کئی دن لاپتہ ہو جاتے ہیں اپنی پہلی بیوی کے پاس۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائلہ کے شوہر نے اگر صرىح الفاظ کے ذریعہ مختلف اوقات میں سائلہ کو دو طلاقیں دی ہوں تو اس سے سائلہ پر دو طلاقىں واقع ہو چکی تھی، بشرطیکہ دو طلاق کے درمیانی عرصہ میں دوران عدت شوہر سائلہ سے رجوع بھی کر چکا ہو، چنانچہ اس کے بعد جولائی 2025 میں تیسری مرتبہ طلاق کے الفاظ اگر باقاعدہ زبان سے ادا کر دیے ہوں تو اس سے، ورنہ مذکور بچہ کے گھر آنے پر طلاق معلق کرنے کے بعد اگر وہ بچہ گھر آگیا ہو تو شرط پائی جانے کی وجہ سے تیسری طلاق بھی واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے، جس كے بعد رجوع نہیں ہو سكتا اور حلالۂ شرعىہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ہے، لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحد گی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے، اور عورت ایام عدت گزرنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔ جبکہ طلاق ہو جانے کی صورت میں اگر اب تک شوہر نے سائلہ کا حق مہر ادا نہ کیا ہو، تو اس پر طے شدہ مہر کی ادائیگی لازم ہو گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في القران الكريم: ﴿فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ﴾ [سورة البقرة: 230]
وفي صحيح البخاري: عن عائشة رضي الله عنها، «أن رجلا طلق امرأته ثلاثا، فتزوجت فطلق، فسئل النبي ﷺ: أتحل للأول؟ قال: لا، حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول. اهـ [كتاب الطلاق، ‌‌باب من أجاز طلاق الثلاث، رقم الحديث (٥٢٦١) ج:7 ص: 43 ط: بالمطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر]
وفي المحيط البرهاني: ولو قال لها: أنت طالق فقال له رجل: ما قلت فقال طلقتها قال: أو قلت هي طالق فهي واحدة في القضاء لأن قوله في المرأة الثانية خرج جوابا فيكون إخبارا عن الإيقاع الأول ليتحقق جوابا اهـ [كتاب الطلاق، الفصل الرابع: فيما يرجع إلى صريح الطلاق، ج:3 ص:208 ط: دار الكتب العلمية بيروت)
وفي بدائع الصنائع: ولو قال لامرأته: أنت طالق فقال له رجل: ما قلت؟ فقال: طلقتها أو قال قلت: هي طالق فهي واحدة في القضاء؛ لأن كلامه انصرف إلى الإخبار بقرينة الاستخبار. [كتاب الطلاق، فصل في النية في أحد نوعي الطلاق وهو الكناية، ج:3 ص:102 ط: سعيد)
وفي المحيط البرهاني: ولو قدم الفعلين بأن قال: إن جاء فلان فأنت طالق لا يقع الطلاق إلا بوجود الفعلين؛ لأن في المسألة الأولى الكلام تام بذكر أحد الفعلين، وفي الفصل الثاني الكلام لا يتم إلا بذكر الفعلين. [كتاب الطلاق، الفصل السابع والعشرون في المتفرقات، ج:3 ص:489 ط: دار الكتب العلمية بيروت)
وفي الفتاوى الهندية: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير. اهـ [الباب السادس في الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج:1 ص: 473 ط: رشيدية)]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92174کی تصدیق کریں
1     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات