مکروہات

خواتین کا پردہ کے ساتھ ویڈیو وغیرہ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا

فتوی نمبر :
92126
| تاریخ :
2026-02-14
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

خواتین کا پردہ کے ساتھ ویڈیو وغیرہ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا

السلام علیکم، عرض یہ ہے کہ علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ آج کل یہ بات بہت زیادہ عام ہو چکی ہے کہ دینی اور مذہبی گھرانوں کی جوان لڑکیاں برقع پہن کر، جس میں صرف آنکھیں نظر آ رہی ہوتی ہیں، اپنی ویڈیوز یا تصاویر بنا کر ان کے ساتھ حمد، نعت یا نظم لگا کر سوشل میڈیا، بالخصوص ٹک ٹاک، پر اپلوڈ کرتی ہیں۔اس کا مقصد اپنے ویورز بڑھانا ہوتا ہے، خواہ اس سے آمدنی ہو یا نہ ہو، لیکن لائکس اور کمنٹس حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا جاتا ہے۔کیا یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ اور کیا یہ گناہِ کبیرہ ہے یا صغیرہ گناہوں میں شمار ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عورت کے لئے محض برقع پہن لینا کا فی نہیں، بلکہ اپنی حیا و عفت کی حفاظت اور نامحرموں کی غیر ضروری توجہ سے بچنا بھی ضروری ہے ۔ لہذا صورت مسئولہ میں محض لائکس ،کمنٹس اور شہرت حاصل کر نے کے لیے اپنی تصا ویر اور ویڈیوز( اگر چہ برقع کے ساتھ ہو ) بنانا اور انہیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا حیا، عفت اور وقار کے منا فی ہے ، جس سے بہر صورت اجتناب لازم ہے۔ مسلمان خواتین ،بالخصوص دینی گھرانوں کی لڑکیوں کو اپنی عزت و اوقار اور دینی اقدار کا لحاظ رکھتے ہوئے محض شہرت و مقبولیت کے حصول کے لیے اپنی نمائش سے گریز کرنا چاہیے۔
اسی طرح والدین اور گھر کے بڑوں کی ذمہ داری ہےکہ وہ اپنی بچیوں کی دینی و اخلاقی تر بیت پر توجہ دیں ،حکمت وشفقت کے ساتھ انہیں اس طرز عمل کے شرعی مفاسد سے آگا ہی کے ساتھ حیا داری ،پردے اور وقار کی حفاظت کی تر غیب دیں۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی تفسیر القرطبی : عن ابن عباس، قوله: {يا أيها النبي قل لأزواجك وبناتك ونساء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن} [الأحزاب: 59] «أمر الله نساء المؤمنين إذا خرجن من بيوتهن في حاجة أن يغطين وجوههن من فوق رءوسهن بالجلابيب، ويبدين عينا واحدة» ،اھ(القول فی تا ویل قولہ تعالی ،ج:19 ص:181 ناشر:دار ھجر)
وفی احکام القرآن : عن أم سلمة قالت: "لما نزلت هذه الآية: {يدنين عليهن من جلابيبهن} خرج نساء من الأنصار كأن على رءوسهن الغربان من أكسية سود يلبسنها".قال أبو بكر: في هذه الآية دلالة على أن المرأة الشابة مأمورة بستر وجهها عن الأجنبيين وإظهار الستر والعفاف عند الخروج لئلا يطمع أهل الريب فيهن. اھ(فی اباء احد الزوجین اللعان ،ج:3 ص:486،ناشر :دار الکتب العلمیۃ)
وفیہ ایضاً: قوله تعالى: {فلا تخضعن بالقول فيطمع الذي في قلبه مرض} . قيل فيه أن لا تلين القول للرجال على وجه يوجب الطمع فيهن من أهل الريبة. وفيه الدلالة على أن ذلك حكم سائر النساء في نهيهن عن إلانة القول للرجال على وجه يوجب الطمع فيهن ويستدل به على رغبتهن فيهم، والدلالة على أن الأحسن بالمرأة أن لا ترفع صوتها بحيث يسمعها الرجال. الخ (فی اباء احد الزوجین اللعان،ج:3 ص: 470 ناشر: دار الکتب العلمیۃ)
وفی کنز العمال: عن ابن عباس". - ليس للنساء نصيب في الخروج إلا مضطرة – ( الفصل الاول فی ترھیبات ،ج؛16 ص: 391 ناشر : مؤسسۃ الرسالۃ)
وفی حاشیۃ ابن عابدین: كلام المصنف (قوله وصوتها) ‌معطوف ‌على ‌المستثنى ‌يعني ‌أنه ليس بعورة ح (قوله على الراجح) عبارة البحر عن الحلية أنه الأشبه. وفي النهر وهو الذي ينبغي اعتماده. ومقابله ما في النوازل: نغمة المرأة عورة، وتعلمها القرآن من المرأة أحب. قال عليه الصلاة والسلام «التسبيح للرجال، والتصفيق للنساء» فلا يحسن أن يسمعها الرجل. اهـ. وفي الكافي: ولا تلبي جهرا لأن صوتها عورة، ومشى عليه في المحيط في باب الأذان بحر. قال في الفتح: وعلى هذا لو قيل إذا جهرت بالقراءة في الصلاة فسدت كان متجها، ولهذا منعها عليه الصلاة والسلام من التسبيح بالصوت لإعلام الإمام بسهوه إلى التصفيق اهـ وأقره البرهان الحلبي في شرح المنية الكبير، وكذا في الإمداد؛ ثم نقل عن خط العلامة المقدسي: ذكر الإمام أبو العباس القرطبي في كتابه في السماع: ولا يظن من لا فطنة عنده أنا إذا قلنا صوت المرأة عورة أنا نريد بذلك كلامها، لأن ذلك ليس بصحيح، فإذا نجيز الكلام مع النساء للأجانب ومحاورتهن عند الحاجة إلى ذلك، ولا نجيز لهن رفع أصواتهن ولا تمطيطها ولا تليينها وتقطيعها لما في ذلك من استمالة الرجال إليهن وتحريك الشهوات منهم، ومن هذا لم يجز أن تؤذن المرأة. اهـ. قلت: ويشير إلى هذا تعبير النوازل بالنغمة (قوله وذراعيها) معطوف على المستثنى ،اھ ( مطلب فی ستر العورۃ ،ج:1 ص : 406 ناشر :سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92126کی تصدیق کریں
0     74
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 2
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات