طلاق

تین طلاق کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
91614
| تاریخ :
2026-02-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاق کی ایک صورت کا حکم

محترم مفتی صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرا ایک مسئلہ طلاق کے متعلق ہے، جس میں میں شدید کنفیوژن کا شکار ہوں، اس لیے آپ کی رہنمائی درکار ہے۔

میں نے اپنی بیوی کو فون کال پر دو مرتبہ یہ الفاظ کہہ کر طلاق دی:
“میں تمہیں طلاق دیتا ہوں”
یہ جملہ میں نے دو بار کہا۔

اس کے بعد میں نے کافی انتظار کیا، لیکن لڑکی والوں کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا۔ تقریباً 20 دن بعد میں نے قانونی تقاضے کے تحت یونین کونسل اور لڑکی کے گھر بھیجنے کے لیے اسٹامپ پیپر بنوایا۔ اسٹامپ پیپر بنانے والے نے کہا کہ تین نوٹس بھیجنے ہوتے ہیں، ہر مہینے کے بعد ایک۔ میں نے اسے یہ نہیں بتایا کہ میں پہلے فون پر طلاق دے چکا ہوں۔

اس اسٹامپ پیپر کی ہیڈنگ “طلاق نوٹس اوّل” تھی، اور اس میں طلاق کا جملہ اس طرح لکھا تھا:
“میں اپنی (بیوی کا نام) کو طلاق نوٹس اوّل دیتا ہوں۔”

میں نے یہ اسٹامپ پیپر بنوانے کے بعد تقریباً 10 سے 15 دن تک اس پر دستخط نہیں کیے، کیونکہ میں نے پہلے یوٹیوب پر کچھ ویڈیوز دیکھی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ لکھی ہوئی طلاق بھی طلاق شمار ہوتی ہے، اس لیے مجھے خدشہ تھا کہ دستخط کرنے سے تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی۔

اس دوران میرے ذہن میں یہ بات آتی تھی کہ اگر میں نے فون پر ایک طلاق دی ہوتی تو دوسری کا نوٹس بھیج دیتا، کیونکہ میرا تیسری طلاق دینے کا ارادہ نہیں تھا، صرف غصے میں نوٹس بھیجنا چاہتا تھا۔

بعد میں جب میں نے اس طلاق نامے پر دستخط کیے تو اس وقت میرے ذہن اور نیت میں یہی تھا کہ اس سے تیسری طلاق واقع ہو گئ ۔ اصل بات یہ ہے کہ مجھے بالکل علم نہیں تھا کہ فون پر دی گئی طلاق کا بھی وہی نوٹس بنایا اور بھیجا جا سکتا ہے۔ اگر مجھے یہ علم ہوتا تو میری نیت صرف پہلے دی گئی طلاق ہی کے نوٹس کی ہوتی۔

اس کے بعد میں نے کئی مفتیانِ کرام سے مشورہ کیا۔ ایک مفتی صاحب نے فرمایا کہ چونکہ میں لاعلم تھا، اس لیے صرف دو طلاقیں واقع ہوئی ہیں، جبکہ بعض دیگر مفتیانِ کرام نے فرمایا کہ چونکہ اس وقت میری نیت تیسری طلاق کی تھی، اس لیے تین طلاقیں واقع ہو چکی ہیں۔

براہِ کرم میری شرعی رہنمائی فرمائیں کہ آیا دو طلاقیں
واقع ہوئی ہیں یا تین؟

ایک اور سوال یہ ہے کہ اگر اسٹامپ پیپر لکھنے والے کو میں نے واٹس ایپ پر یہ کہا ہو کہ “میرا تین طلاق والا طلاق نامہ بنا دو اور پرنٹ کرنے سے پہلے مجھے دکھانا ضروری ہے”، اور اس نے وہ ڈرافٹ واٹس ایپ پر بھیج بھی دیا ہو، لیکن ابھی پرنٹ نہ ہوا ہو، تو کیا اس کا بھی شرعاً کوئی اثر ہوتا ہے یا نہیں؟

جزاکم اللہ خیراً
والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق سائل نے اپنی بیوی کو جب بذریعہ موبائل فون دودفعہ مذکور الفاظ " میں تمہیں طلاق دیتا ہو ں " کہے تو اا سے اس کی بیوی پر دورجعی طلاقیں واقع ہو چکی تھیں ،جس کے بعد سائل کے پاس فقط ایک طلاق کا اختیا ر باقی تھا لیکن ان دو طلاقوں کے بعد جب سائل نے دوران عدت یونین کونسل سے ایک طلاق کا نوٹس بنواکر اس پر دستخط کردیئے تو اگر چہ ایسا سائل نے لاعلمی میں کیا تھا اس کے باوجود بھی اس تحریری نوٹس سے مزید ایک طلاق واقع ہو کر مجموعی طور پر سائل کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثا بت ہو چکی ہے ،اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہو سکتا ، جبکہ عورت عدت گزارنے کے بعددوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہو گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التنزیل العزیز:الطلاق مرتان فامساک بمعروف او تسریح باحسان ( سورۃ البقرہ الآیہ 229 )
قال للہ تعالی: فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ ( سورۃ البقرہ الآیہ: 230 )
وفی الھندیۃ:إن کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ وثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحاصحیحا(ج: 1 ص : 473 فصل فيما تحل به المطلقة ناشر ؛ المطبعۃ الکبری لأمیریہ)
وفي درالمختار: كتب ‌الطلاق، وإن مستبينا على نحو لوح وقع إن نوى، وقيل مطلقا، ولو على نحو الماء فلا مطلقا. ولو كتب على وجه الرسالة والخطاب، كأن يكتب يا فلانة: إذا أتاك كتابي هذا فأنت طالق طلقت بوصول الكتاب جوهرة،اھ. ( ج:٣ مطلب فی طلاق الکتابۃص: ٢٤٦ ناشر سعيد)
وفي شرح کنز الدقائق :لو‌كتب ‌الطلاق أو العتاق مستبينا لكن لا على وجه الرسالة والخطاب ينوي فيه الكلام فإن كان كقوله أما بعد يا فلانة فأنت طالق أو أنت حرة أو إذا وصل إليك/ كتابي فأنت كذا فإنه يقع منجزا عقب الكتابة إذا لم يقله ولا يصدق في عدم النية والله الموفق.اھ(ج: 2 مطلب في الطلاق قبل الدخول ص:361 ناشر دار کتب العلمیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91614کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات