طلاق

چھوڑدونگا کہنے سے طلاق معلق ہوگی؟

فتوی نمبر :
91477
| تاریخ :
2026-01-29
معاملات / احکام طلاق / طلاق

چھوڑدونگا کہنے سے طلاق معلق ہوگی؟

السلام علیکم
کل تک مجھے مشروط طلاق کے بارے میں علم نہیں تھا۔ چند دن پہلے میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تم بدزبانی اور فحش زبان استعمال کرتی رہو گی تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔ یہ نہ تو دھمکی تھی اور نہ ہی طلاق۔ میرا یہ فیصلہ تھا کہ اگر وہ اسی طرح کرتی رہی تو میں اسے طلاق کا پیغام بھیجوں گا، اور بطور گواہ چند اور لوگوں کو بھی یہی پیغام بھیجوں گا۔ لیکن مجھے یہ یقین نہیں تھا کہ میں پہلی ہی مرتبہ ایسا کروں گا یا دو تین مرتبہ برداشت کرنے کے بعد کروں گا۔ براہِ کرم وضاحت کریں کہ آیا یہ مشروط طلاق ہے یا طلاق کا وعدہ۔ میں انتہائی الجھن میں ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں جو الفاظ ذکر کئے ہیں " اگر تم بدزبانی اور فحش زبان استعمال کر تی رہو گی میں تمہیں چھوڑ دوں گا " یہ الفاظ میں چونکہ بیوی کی فحش گوئی اور بد زبانی کی صورت میں مستقبل میں اسے طلاق کی دھمکی پر مبنی ہیں اس لئے ان الفاظ سے طلاق معلق (اور مشروط ) نہیں ہو تی ،چناچہ سائل کی بیوی اگر بد زبانی کرے تو اس پر طلاق واقع نہیں ہو گی ،تاہم سائل کا بغیر سوچے سمجھے طلاق دینا یا طلاق کو کسی شرط پر معلق کرنا اسی طرح سائل کی بیوی کا بدزبانی اور فحش گوئی اختیا ر کرنا قطعاً مناسب نہیں جس سے اجتنا ب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي عقود الدرية‌ :صيغة ‌المضارع ‌لا ‌يقع بها الطلاق إلا إذا غلب في الحال ،الخ(ج: 1 باب الطلاق ص : 38 ناشر دار المعرفۃ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91477کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات