طلاق

شوہر کی بدزبانی کی وجہ سے طلاق لینا

فتوی نمبر :
91366
| تاریخ :
2026-01-26
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کی بدزبانی کی وجہ سے طلاق لینا

میں اپنے شوہر کی بدزبانی کو لے کر ہمیشہ ان سے الجھتی رہی کہ خدایا! گالی گلوچ سے اجتناب کریں، رشتہ داروں، راستے میں سفر کرتے ہوئے لوگوں، اولاد، بیوی، والدین، کسی کو بھی نہیں چھوڑتے۔ اب میں ان کی زبان سے اتنی تنگ ہوں کہ ان کے پاس بھی نہیں جانا چاہتی۔ وہ حافظِ قرآن ہیں۔ آخرت بھی خراب، میری دنیا بھی، لیکن اب صبر کی بجائے کوئی قدم اٹھانا چاہتی ہوں، تاکہ گناہگار نہ بنوں۔ بچے بھی ان سے دور رہنے لگے ہیں غصے اور گالیوں سے بچنے کے لیے، جس کا ذمہ دار مجھے ٹھہراتے ہیں۔ میں ایک نرس ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃََ درست اور حقیقت پر مبنی ہو اس میں مبالغہ آرائی سے کام نہ لیا گیا ہو تو ان کے شوہر کا مذکور رویہ انتہائی نازیبا اور شرعاً واجب الترک ہے، اس پر لازم ہے کہ اپنے مذکور رویے جس کی وجہ سے اولاد اور رشتہ دار بیزاری کی حد تک پہنچے ہوئے ہیں، اس کو ترک کرے تاکہ دنیا اور آخرت کی رسوائیوں سے بچا سکے، جبکہ اگر سائلہ یا ان کی اولاد میں اگر شرعی اعتبار سے کوئی کمی کوتاہی ہو تو انہیں چاہیے کہ ایسی کوتاہیوں سے باز آئیں اور مزید یہ کہ خاندان کے بڑوں کے ذریعے اصلاح کی کوشش کرے۔ لیکن اگر اس سب کے باوجود شوہر کے رویے میں تبدیلی نہ آئے جس کی وجہ سے آپس میں نباہ کی صورت نہ بن سکے بلکہ مزید تلخیاں پیدا ہو کر اولاد اور سائلہ کی زندگی پر اس کے بداثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہو تو سائلہ اس سے طلاق یا خلع کا مطالبہ بھی کر سکتی ہے اور اس کی وجہ سے وہ گناہگار بھی نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في سنن الترمذى:عن عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود، عن أبيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «قتال المسلم أخاه كفر، وسبابه فسوق» وفي الباب عن سعد، وعبد الله بن مغفل،: «حديث ابن مسعود حديث حسن صحيح، وقد روي عن عبد الله بن مسعود من غير وجه»(‌‌باب ما جاء سباب المؤمن فسوق باب ما جاء سباب المؤمن فسوق،ج:٢،ص:٨٩٤،ط:البشرى)
وفيه ايضاََ:عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «سباب» المسلم فسوق وقتاله كفر.هذا حديث حسن صحيح. »(‌‌باب ما جاء سباب المؤمن فسوق باب ما جاء سباب المؤمن فسوق،ج:٢،ص:٨٩٤،ط:البشرى)
وفي مشكاة المصابيح:وعن عبد الله بن عمرو أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «أربع من كن فيه كان منافقا خالصا ومن كانت فيه خصلة منهن كانت فيه خصلة من النفاق حتى يدعها إذا اؤتمن خان وإذا حدث كذب وإذا عاهد غدر ‌وإذا ‌خاصم ‌فجر»(‌‌باب الكبائر وعلامات النفاق،الفصل الاول،ج:١،ص:١٧،ط:قديمى كتب خانه)
وفي تحفة الاحوذى:(وسبابه فسوق) السب في اللغة الشتم والتكلم في عرض الإنسان بما يعيبه والفسق في اللغة الخروج والمراد به في الشرع الخروج عن الطاعة وأما معنى الحديث فسب المسلم بغير حق حرام بإجماع الأمة وفاعله فاسق كما أخبر به النبي صلى الله عليه وسلم قاله النووي(‌‌باب ما جاء سباب المؤمن فسوق باب ما جاء سباب المؤمن فسوق،ج:٧،ص:٣٢٤،ط:دار الكتب العلمية)
و في مرقاة المفاتيح:(فسوق) ؛ لأن شتمه بغير حق حرام. قال الأكمل: الفسوق لغة الخروج زنة ومعنى، وشرعا هو الخروج عن الطاعة(باب حفظ اللسان والغيبة والشتم،ج:٨،ص:٥٦١،ط:المكتبة الحقانية)
و فی الھندیۃ: إذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به فإذا فعلا ذلك وقعت تطليقة بائنة ولزمها المال كذا في الهداية اھ (فصل في شرائط الخلع وحكمه وما يتعلق به،ج١،ص٤٨٨،ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91366کی تصدیق کریں
0     160
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات