مکروہات

کمپنی کی اجازت کے بغیر ان کے مال سے سیمپل لینا

فتوی نمبر :
91324
| تاریخ :
2026-01-24
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

کمپنی کی اجازت کے بغیر ان کے مال سے سیمپل لینا

السلام علیکم
میرا سوال یہ ہے کہ ہماری دال کی فیکٹری ہے اس میں بعض اوقات گاڑیاں دال لوڈ کرنے آتی ہے اور ان گاڑیوں میں بعض فیکٹریوں کی دال لوڈ ہوتی ہے اور ہمارے ساتھ ایک گودام ہیں اس میں بھی باہر سے دالیں آتی ہیں تو ہم ان کے ملازموں یا گاڑی کے ڈرائیوروں کو کہ کر دوسری ملز کا سمپلز دیکھتے ہیں جس کی قیمت پاکستانی 30یا40روپے ہوگی دیکھنے کی وجہ یہ ہیں کہ ہم اس کو دیکھ کر اپنی دال کی کوالٹی بہتر بنائیں کیا یہ ہمارے لیے دیکھنا جائز ہے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اصل مالک کی جانب سے ملازم یا ڈرائیور کو دی جانے والی اشیاء ملازم کے پاس امانت کے حکم میں ہے جس کے اندر اصل مالک کی اجازت کے بغیر تصرف کرنا یا کسی اور کو تصرف کی اجازت دینا شرعا جائز نہیں، لہذا اگر مذکور مال کے اصل مالکان کی جانب سے ملازمین کے لیے دیگر افراد کو سیمپل دکھانے اور دینے کی اجازت ہو، تو ان کا یہ سیمپل دکھانا اور سائل والوں کا اسے دیکھنا ہر دو امور شرعاً جائز و درست ہوں گے، وگرنہ ایسا کرنے سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مجلۃ الاحکام العدلیۃ: والمال الذي في يد الرسول من جهة الرسالة أيضا في حكم الوديعة.اہ( الكتاب الحادي عشر:في الوكالة، الباب الثالث: في بيان أحكام الوكالة، ج: ١،ص: ٢٨٥، مط: نور محمد )
وفي الأشباه والنظائر: ‌لا ‌يجوز ‌التصرف ‌في ‌مال ‌غيره بغير إذنه، اه(المسائل الاستحسانية، ص: ٢٤٣)
وفي الدر المختار: (وكون المودع مكلفا شرط لوجوب الحفظ عليه)الى قوله(وهي أمانة) هذا حكمها مع وجوب الحفظ والأداء عند الطلب واستحباب قبولها (فلا تضمن بالهلاك) إلا إذا كانت الوديعة بأجر أشباه معزيا للزيلعي (مطلقا) سواء أمكن التحرز أم لا، اہ(کتاب الابداع،ج: ٥،ص: ٦٦٤، مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91324کی تصدیق کریں
0     157
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات