طلاق

خلوت صحیحہ سے پہلے عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

فتوی نمبر :
91284
| تاریخ :
2026-01-22
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلوت صحیحہ سے پہلے عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

ایک لڑکی (۔۔۔) جس کا نکاح کچھ عرصہ پہلے ایک لڑکے (۔۔ ) کے ساتھ ہوا تھا لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی ، کچھ مہینوں کے بعد لڑکی نےاس نکاح کو جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شوہر سے خلع کا مطالبہ کیا، اور یہ معاملہ عدالت میں لے گئی ، عدالت نے لڑکے کو تین مرتبہ نوٹس بھیج دیا لیکن لڑکا عدالت حاضر نہ ہوا، اس بناء پر عدالت نے خلع کا فیصلہ جاری کردیا ۔ اس کے بعد معاملہ یونین کونسل میں گیا اور یونین بار بار لڑکے کو طلب کررہی ہے مگر لڑکا حاضر نہیں ہو تا ۔ لڑکی کے خاندان والے اس پر بضد ہیں کہ جب تک لڑکا طلاق نہ دے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے (یعنی لڑکی کی دوبارہ شادی وغیرہ) ، لڑکا کہ رہا ہے کہ میں انتقام لونگا اور ساری زندگی طلاق نہیں دونگا ۔
اب شریعت کی روشنی میں لڑکی کو کیا کرنا چاہئے ، لڑکی کے خاندان والے کہ رہے ہیں کہ اگر کو ئی مستند فتوی آجائے تو ہم اس کے روشنی میں ہی دیکھیں گے ۔ آپ مفتیان کرام سے گزارش ہے کہ اس معاملے میں فتوی صادر فرماکر ممنون فرمائیں ۔
مستفتی :۔۔۔ لاہور

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے عدالتی خلع کے کاغذات خلع لینے کی وجوہات اور مکمل تفصیل بیان نہیں کی،تاکہ اسے دیکھ کر حکم شرعی بیان کیا جاتا ،تاہم اصولی حکم یہ ہے کہ خلع بھی دیگر عقود کی طرح ایک عقد ہے جس کی درستگی کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی اور باقاعدہ ایجاب وقبول شرط ہے جو عموماً یکطرفہ عدالتی خلع میں مفقود ہوتا ہے ، لہٰذا سوال میں مذکور عدالتی خلع پر اگر شوہر یا اس کے وکیل کی جانب سے رضامندی کا اظہار نہ کیا گیا ہو اور اس میں تنسیخ نکاح کے اسباب میں سے کوئی سبب بھی موجود نہ ہو تو فقط اس ڈگری کے جاری کرنے سے شرعاًیہ نکاح ختم نہیں ہوا اور نہ ہی اس کی بنیاد پر لڑکی دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے ،اس سلسلہ میں بہتر یہ ہے کہ لڑکی والے یہ خلع کی ڈگری کسی قریبی مستند دارالافتاء میں دیکھا کر ان سے مشورہ کر کے اسی کے مطابق عمل کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی التنزیل: فَإِنۡ خِفۡتُمۡ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡهِمَا فِيمَا ٱفۡتَدَتۡ بِهِ (سورۃ البقرۃ،ایت:229)
وفی احکام القرآن للجصاص:قال أصحابنا: إنهما لا يجوز خلعهما إلا برضى الزوجين، فقال أصحابنا: ليس للحكمين أن يفرقا إلا برضى الزوجين الخ (ج:2،ص:239،ناشر:بیروت)
وفی التاتارخانیۃ:الخلع عقد یفتقر الی الایجاب والقبول یثبت الفرقۃ ویستحق علیھاالعوض اھ(ج:3،ص:453،ناشر:ادارۃالقرآن)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91284کی تصدیق کریں
0     92
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات