طلاق

دو طلاقوں کے بعد اگر عدالتی خلع ہوجائے تو کیا رجوع ہوسکتاہے؟

فتوی نمبر :
90791
| تاریخ :
2026-01-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دو طلاقوں کے بعد اگر عدالتی خلع ہوجائے تو کیا رجوع ہوسکتاہے؟

شوہر نے اپنی بیوی کو پہلی بار طلاق دی اور اسی رات رجوع کر لیا، اس کے بعد کچھ عرصہ گزرا پھر سے طلاق دی اور اس بار رجوع نہ ہوا اور مدت گزر گئی پھر واپس صلح ہوئی اور نکاح پڑھوا کر پھر سے ساتھ رہنا شروع کر دیا، اب اس کے بعد پھر سے اختلاف ہوا لیکن اس بار بیوی نے کورٹ میں خلع مانگی جو کہ منظور ہوئی اب اس فیصلہ کےسوا مہینہ بعد بیوی واپسی چاہ رہی ہے کیا ان کے پاس گنجائش ہے ساتھ رہنے کی؟ مرد نے دو بار طلاق دی جس میں پہلی بار رجوع ہوا دوسری بار میں وقت مقرر گزر جانے کے بعد صلح ہوئی اور نکاح ہوا برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور خلع کی ڈگری اگر یکطرفہ محض عورت کے دعوی کی بنیاد پر جاری کی گئی ہو، سائل یا اس کے وکیل نے اس پر رضامندی کے ساتھ سائن نہ کیے ہو ں تو اس سے شرعاً سائل کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی،بلکہ دونوں کا نکاح برقرار ہے اور وہ حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم سائل چونکہ دو طلاقیں دے چکا ہے اور آئندہ اسے فقط ایک طلاق کا اختیار ہے اس لیے سائل کو طلاق کے معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔.

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: (الفصل الاول في الطلاق الصريح): وهو كأنت طالق ومطلقة وطلقتك وتقع واحدة رجعية وإن نوىٰ الأكثر أو الإبانة أو لم ينو شيئاً كذا في الكنز.(ج:1،ص:354،مط: ماجدية).
وفي بدائع الصنائع: وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض، فلا تقع الفرقة ولا يستحق العوض بدون القبول..الخ.(ج:3،ص:145،مط: سعيد).

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90791کی تصدیق کریں
0     111
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات