طلاق

طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
90756
| تاریخ :
2026-01-10
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
میرا ایک شرعی مسئلہ ہے، براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
ایک میاں بیوی آسٹریلیا میں مقیم تھے۔ شوہر دل سے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دینا چاہتا تھا، لیکن اس کے گھر والوں کی طرف سے شدید دباؤ تھا (صرف خاندانی دباؤ، جان یا جسمانی نقصان کی کوئی دھمکی نہیں تھی)۔
بعد میں شوہر پاکستان گیا۔ وہاں گھر والوں نے ایک طلاق نامہ تیار کیا جس میں تین طلاقیں لکھی ہوئی تھیں اور شوہر سے اس پر دستخط کروا لیے۔ شوہر نے
زبان سے طلاق کے الفاظ ادا نہیں کیے،
طلاق دینے کی نیت بھی دل سے نہیں تھی،
صرف خاندانی دباؤ کی وجہ سے دستخط کیے،
اس کے بعد وہ طلاق نامہ بیوی کے گھر بھیج دیا گیا،
اب شوہر کا کہنا ہے کہ:
پاکستان میں تو طلاق ہو گئی، لیکن میں آسٹریلیا میں رجوع کر کے بیوی کو رکھنا چاہتا ہوں۔
❓ سوالات
کیا صرف خاندانی دباؤ میں دستخط کرنے سے (بغیر زبان سے طلاق کہے) طلاق واقع ہو جاتی ہے؟
اگر طلاق نامے میں ایک ساتھ تین طلاقیں لکھی ہوں تو کیا وہ تینوں واقع ہو جاتی ہیں؟
ایسی صورت میں کیا عدت کے اندر رجوع ممکن ہے یا نہیں؟
کیا ملک بدلنے (پاکستان / آسٹریلیا) سے طلاق یا رجوع کے حکم میں کوئی فرق پڑتا ہے؟
اگر طلاق واقع ہو چکی ہو تو کیا شوہر کے لیے رجوع کرنا شرعاً جائز ہوگا یا حرام؟
براہِ کرم واضح اور حتمی شرعی رہنمائی فرمائیں ،تاکہ کسی حرام عمل سے بچا جا سکے۔
جزاکم اللہ خیراً
والسلام

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس طرح زبان سے الفاظ طلاق ادا کرنے سے طلاق واقع ہوتی ہے، اسی طرح اگر کوئی شخص بغیر کسی جبر واکراہ آزادانہ طور پر محض خاندانی دباؤ کے پیش نظر یہ جانتے ہوئے کہ یہ طلاق نامہ ہے، طلاق نامہ پر دستخط کردے تو اس سے طلاق نامہ پر درج طلاق( خواہ ایک ہو یا تین)واقع ہوجاتی ہے،اور اگر وہ طلاقیں تین سے کم ہواور اس شخص نے اس سے پہلے کوئی طلاق بھی نہ دے رکھی ہوتو اس صورت میں عدت کے دوران رجوع اور عدت کے بعد تجدید نکاح کی گنجائش ہوتی ہے،تا ہم اگر طلاق نامہ میں تین طلاقیں درج ہوں تو اس صورت میں رجوع یا تجدید نکاح کا اختیار بالکلیہ ختم ہوجاتا ہے،لہذا صورت مسئولہ میں سائل کے طلاق نامہ پر دستخط کردینے سے اسکی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے،اب رجوع نہیں ہو سکتا ،اور نہ ہی بغیر حلالہ شرعیہ کے دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے ،،جبکہ ملک بدلنے سے بھی طلاق کے وقوع اور عدم وقوع پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں،ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے، جبکہ عورت ایام عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما جاء فی التنزیل العزیز: فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥ(البقرۃ،ایۃ:230)
و فی الشامیۃ: قال في الهندية: الكتابة على نوعين: مرسومة وغير مرسومة، ونعني بالمرسومة أن يكون مصدرا ومعنونا مثل ما يكتب إلى الغائب. وغير المرسومة أن لا يكون مصدرا ومعنونا، وهو على وجهين: مستبينة وغير مستبينة، فالمستبينة ما يكتب على الصحيفة والحائط والأرض على وجه يمكن فهمه وقراءته. وغير المستبينة ما يكتب على الهواء والماء وشيء لا يمكنه فهمه وقراءته. ففي غير المستبينة لا يقع الطلاق وإن نوى، وإن كانت مستبينة لكنها غير مرسومة إن نوى الطلاق وإلا لا، وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو إما أن أرسل الطلاق بأن كتب: أما بعد فأنت طالق، فكما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة. وإن علق طلاقها بمجيء الكتاب بأن كتب: إذا جاءك كتابي فأنت طالق فجاءها الكتاب فقرأته أو لم تقرأ يقع الطلاق كذا في الخلاصة ط(کتاب الطلاق ،مطلب فی الطلاق بالکتابۃ،ج:3،ص:246،)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90756کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات