طلاق

نفسیاتی شخص کے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
90749
| تاریخ :
2026-01-10
معاملات / احکام طلاق / طلاق

نفسیاتی شخص کے طلاق کا حکم

السلام علیکم !
مفتی صاحب، میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتی ہوں، میرے شوہر جو کہ ایک ڈپریشن کے مریض ہے، ہر وقت وہ ڈپریشن میں رہتے ہیں اس کے علاوہ ڈپریشن کی دوائیاں بھی کھاتے رہتے ہیں ۔آپ سے میرا یہ سوال ہے کہ وہ جو بات کرتے ہیں وہ بھول جاتے ہیں ان کو کچھ یاد نہیں رہتا اس کے علاوہ وہ بات کرتے کرتے کچھ الٹی سیدھی باتیں بھی کرنے لگ جاتے ہیں ۔
مفتی صاحب ابھی چند دن پہلے میری ان سے بات ہو رہی تھی وہ میرے سے بات کر رہے تھے وہ کسی ٹاپک پہ بات کر رہے تھے کہ میں تمہیں چیلنج کرتا ہوں اورآگے یہ کہنے والے تھے کہ میں تمہیں موقع دیتا ہوں تو ان کی زبان سے یہ لفظ نکلا "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" پھر میں نے ان کو چپ کرایا اور بتایا کہ یہ آپ نے کیا کہہ دیا ؟تو اس کے بعد انہوں نے سوچا تو وہ بہت پریشان ہو گئے ،انہوں نے بتایا یہ الفاظ میں استعمال کرنا ہی نہیں چاہتا تھا پتہ نہیں میرے منہ میں یہ الفاظ کہاں سے آگئے۔
اور دوسری بات انہوں نے کہی کہ میرا کوئی ایسا ارادہ نہیں تھا کہ میں تمہارے کو کچھ ایسا بولوں ۔
مفتی صاحب ایسی بہت سی باتوں میں ان کے یہی مسئلے ہیں بات کچھ اور ہوتی ہے کچھ اور کر رہے ہوتے ہیں کچھ نہ کچھ بولتے ہی رہتے ہیں کچھ سمجھ نہیں آتا کیا بول رہے ہیں کیا کر رہے ہیں ؟پچھلے تین سالوں ہم ان کا علاج کروا رہے کراچی نفسیاتی ہسپتال سے ،ڈاکٹر کہتے ہیں ان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے کبھی بات کرتے ہیں تو عجیب عجیب باتیں کرتے ہیں اگر کہیں اکیلے بیٹھ جائیں تو اپنے آپ سے باتیں کرتے رہتے ہیں اور تو غصے میں آجاتے ہیں تو اس شخص کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے شوہر کی بیماری کی کیفیت اگرچہ کافی حد تک بڑھ چکی ہو لیکن سوال میں مذکور موقع پر اگر انہوں نے اپنے ہوش و حواس میں الفاظ طلاق استعمال کیے ہوں( جیسا کہ بعد میں اس پر ندامت ہونے سے معلوم ہو رہا ہے) تو اس وقت ذہنی حالت بہتر ہونے اور مذکور الفاظ کے مفہوم و معانی کے معلوم ہونے کی وجہ سے اس پر کہے ہوئے الفاظ کے مطابق وقوع طلاق کا حکم لاگو ہوگا، جس کی تفصیل براہ راست کسی قریبی دارالافتاءسے رجوع کر کے معلوم کی جا سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی ردالمحتار: ولكن لا بد في وقوعه قضاء وديانة من قصد إضافة لفظ الطلاق إليها عالما بمعناه ولم يصرفه إلى ما يحتمله كما أفاده في الفتح الخ(کتاب الطلاق،ج:3،ص:250،ط:سعید)
وفی الھندیۃ: يقع طلاق كل زوج إذا كان بالغا عاقلا سواء كان حرا أو عبدا طائعا أو مكرها كذا في الجوهرة النيرة وطلاق اللاعب والهازل به واقع وكذلك لو أراد أن يتكلم بكلام فسبق لسانه بالطلاق فالطلاق واقع كذا في المحيط الخ(کتاب الطلاق،ج:1،ص:353،ط:ماجدیہ)
‌‌وفي الفقه الاسلامي وادلته للزحيلى: طلاق الغضبان: فإن ظل الشخص في حالة وعي وإدراك لما يقول فيقع طلاقه، وهذا هو الغالب في كل طلاق يصدر عن الرجل۔الخ( ‌‌شروط الركن الأول وهو المطلِّق،ج:9،ص:6882 ،ط:دار الفكر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90749کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات