طلاق

"فرض کرو میں تمہیں طلاق دیتا " کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
90585
| تاریخ :
2026-01-05
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"فرض کرو میں تمہیں طلاق دیتا " کہنے کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب : مجھے ایک مسئلہ پوچھنا ہے، میں اپنی بیوی سے بات کر رہا تھا ، باتوں باتوں میں، میں نے اپنی بیوی سے یہ کہا "فرض کرو میں تمہیں طلاق دیتا "،اتنا بولا۔ جبکہ میں ان کو یہ کہنا چاہتا تھا کہ" فرض کرو میں تمہیں چیلنج کرتا ہوں" تو اس دوران میرے منہ سے یہ لفظ نکل گیا کہ "میں تمہیں طلاق دیتا"کیا اس بات سے طلاق ہو جاتی ہے؟ جبکہ میرا کوئی ارادہ نہیں تھا ان کو ایسا کچھ کہنے کا، میں صرف ایک اپنی بات کر رہا تھا ، نہ کوئی غصے کا ماحول تھا اور نہ ہی کوئی لڑائی جھگڑا ، صرف ایک بات رکھ رہا تھا، اور میرے منہ سے یہ لفظ ادا ہو گیا، بعد میں میں نے اس چیز کو سوچا تو میں بہت پریشان ہو گیا، لیکن میں نے یہ بات کرنے سے پہلے کہا فرض کرو ، مطلب میں ان کو ایک مثال دے رہا تھااور میرے منہ سے ایسے لفظ نکل گئے ، اس بارے میں آپ مجھے وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں اگر سائل کا بیان واقعةً حقیقت پر مبنی ہو تو ان کے منہ سے نکلے ہوئے مذکور جملے "فرض کرو میں تمہیں طلاق دیتا"سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی بلکہ دونوں کا نکاح بدستور برقرار ہے اس لئے اسے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار:كتاب الطلاق: هو رفع قيدالنكاح في الحال أو الماٰل بلفظ مخصوص هو ما اشتمل على الطلاق..
وفي ردالمحتار تحت قوله(رفع قيدالنكاح): فقد ثبت أن حقيقيةالطلاق الشرعى هو الحدث الذي هو مدلول المصدر لانفس الفظ،لكن لما كان أمراً معنويا لايتحقق إلابلفظه المستعمل فيه.. هو في الشارع عبارة عن المعنى الموضوع لحل عقدةالنكاح..الخ_(ج:3،ص:226،مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90585کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات