طلاق

میرے گھر سے دفع ہوجاؤ کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
90467
| تاریخ :
2026-01-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

میرے گھر سے دفع ہوجاؤ کہنے سے طلاق کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ زید کی بیوی اس کی اجازت سے اپنی نانی کے گھر جاتی ہے ایک دن کا کہہ کر، پھر وہ دوسرا دن بھی وہاں رہتی ہے اور جب گھرآ تی ہے واپس، تو زید چھ گھنٹے کے لیے تالا نہیں کھولتا ۔ چونکہ زید کے پاس چابی ہوتی ہے گھر کی، اور پھر یہ الفاظ استعمال کرتا ہے کہ" تم میرے گھر سے دفع ہو جاؤ، بچوں کو ساتھ لے جانا ہے تو لے جاؤ ، میرے پاس رکھنا ہے تو رکھو" اور پھر زید اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑ کر اس کو گھر سے باہر نکال دیتا ہے کیا اس سے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں زید نے اگر طلاق اور علیحدگی کی نیت سے مذکور الفاظ "تم میرے گھر سے دفع ہو جاؤ" بولے ہوں تو اس صورت میں اس کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہو کر نکاح ختم ہو چکا ہے، بیوی عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنا چاہے تو کر سکتی ہے البتہ مذکور الفاظ اگر طلاق کی نیت سے نہیں کہے تھے تو ان الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوئی بلکہ دونوں کا نکاح برقرار ہےاور بدستور میاں بیوی ہیں ، تاہم آئندہ کے لئے اس طرح کے جملوں سے احتراز چاہئےـ ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: فالحالات ثلاث: رضا، وغضب،ومذاكرة والكنايات ثلاث ما يحتمل الرد أو ما يصلح للسب أو لا ،ولا (فنحو أخرجي واذهبي وقومي يحتمل ردا ..وفي الغضب توقف الأولان إن نوى وقع وإلا لا وفي مذاكرة الطلاق يتوقف الاول فقط ،
وفي رد المحتار تحت قوله (يتوقف الأول فقط): أي ما يصلح للرد والجواب لأن حالة المذاكرة تصلح للرد والتبعيد كما تصلح للطلاق.. والحاصل أن الأول يتوقف على النية في حالة الرضا والغضب والمذاكرة..الخ(ج:3،ص:298،301،مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90467کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات