طلاق

تاکید کے لئے الفاظ طلاق بار بار دہرانے کا حکم

فتوی نمبر :
89289
| تاریخ :
2025-11-29
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تاکید کے لئے الفاظ طلاق بار بار دہرانے کا حکم

میرا مسئلہ یہ ہےکہ میرے نکاح کو تقریباً تیرہ سال ہوچکے ہیں ،اس کے بعد دس سال پہلے میری کسی گھر سے چڑ تھی جس کی وجہ سے میں نے بیوی سے کہا کہ اگر آپ اس کے گھر گئی تو تجھے طلاق ہے،پھر بیوی اس کے گھر چلی گئی، بعد میں رجوع بھی کرلیا، لیکن ابھی حالیہ واقعہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران یہ کہا کہ میں نے آپ کو پہلے طلاق دی تھی اب ایک دوسری طلاق دیتا ہوں،یہ الفاظ تین چار مرتبہ کہے تھے اور اس سے مراد میری دوسری طلاق دینا تھا، تاکید کے لئے الفاظ تین چار مرتبہ کہےتھے،تو کیا ان سے دوطلاقیں واقع ہوں گی یا تین؟اور ہمارے لئے کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل نے جب اپنی بیوی کو یہ الفاظ” اگر آپ اس کے گھر گئی تو تجھے طلاق ہے “کہے تو اس سےسائل کی بیوی پر ایک طلاق رجعی معلق ہو گئی، پھر جب سائل کی بیوی اس گھرمیں گئی تو اس صورت میں سائل کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہو گئی تھی ،چنانچہ اس کے بعد سائل نےدورانِ عدت رجوع کر لیا تھا تو رجوع درست ہوکر دونوں کا نکاح بدستور برقرار تھا،اب حالیہ واقعے میں سائل نے لڑائی جھگڑے کے دوران جب اپنی بیوی کو یہ الفاظ کہے کہ میں نے آپ کو پہلے طلاق دی تھی، اب ایک دوسری طلاق دیتا ہوں تو اس سے سائل کی بیوی پر دوسری طلاق بھی واقع ہو گئی، البتہ اس کے بعد کےیہ الفاظ بار بار دہرانے سے اگر واقعۃًسائل کی نیت مزید طلاق دینے کی نہ ہو ،بلکہ اس کا مقصد تاکید ہوتواس سےدیانۃً اگر چہ مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی اورسائل کو دورانِ عدت رجوع کا حق حاصل ہے،اور زبانی یا عملی طور پر رجوع کرنے سے نکاح بدستور برقرار رہے گا،تاہم آئندہ کے لئے سائل کو فقط ایک طلاق کا اختیار ہوگا،لہذا آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے،لیکن اگر یہ معاملہ قاضی کی عدالت پہنچ جائے اور قاضی عورت کے گواہان کی بنیاد پر طلاق مغلظہ کا فیصلہ کردے تو قضاءً یہ طلاقیں واقع ہوجائیں گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التاتارخانیۃ: وفی الخانیۃ: رجل قال لامرأتہ ”أنت طالق أنت طالق أنت طالق “وقال عنیت بالأولی الطلاق وبالثانیۃ والثالثۃ إفھامھا! صدق دیانۃ وفی القضاء طلقت ثلاثا الخ (کتاب الطلاق، ج: 4، ص: 429، ط: رشیدیہ)۔
وفی تبیین الحقائق: إذا قال أنت طالق طالق طالق وقال إنّما أردت به التّكرار صُدّق ديانة لا قضاء فإن الْقاضِي مَأمور باتّباع الظاهر والله يتولى السَرائر والْمرأة كالقَاضِي لا يحل لها أن تمكنه إذاسَمعت منه ذلك أو علمت به لأنّها لا تعلم إلَا الظاهر وكل موضع كان القول فيه قوله إنما يصدق مع اليمين لأنّه أمین في الإخبار عما في ضمیره والقول قولہ مع یمینہ الخ (باب الکنایات، ج 3،ص: 82،ط: دار الکتب العلمیہ)۔
وفی الھندیۃ : واذا اضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقاً مثل ان یقول لأمرأتہ ان دخلت الدار فأنت طالق الخ ( فصل فی تعلیق الطلاق الخ ، ج 1 ، ص 420 ، ط : ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89289کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات