طلاق

طلاق کے بعد عدت اور بچوں کے نان نفقہ کا حکم

فتوی نمبر :
89179
| تاریخ :
2025-11-26
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے بعد عدت اور بچوں کے نان نفقہ کا حکم

میرے شوہر نے مجھے بذریعہ وائس میسج دوماہ قبل طلاق کے الفاظ تین مرتبہ ادا کر کےطلاق دی ہے، الفاظ طلاق یہ ہے ”میں اپنے ہوش و حواس میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں،طلاق دیتا ہوں“اب میری عدت کا خرچ اور میری بچی کا نان و نفقہ کس کے ذمہ داری ہے؟ برا ہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی پر حقیقت ہو، اسمیں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کا م نہ لیا گیا ہو اور سائلہ کے شوہر نے وائس میسج میں مذکور الفاظ ”میں اپنے ہوش و حواس میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں،طلاق دیتا ہوں“کہے ہوں تواس سے سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلّظہ ثابت ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد ِنکاح بھی نہیں ہوسکتا، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے۔
جبکہ سائلہ عدّت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوں گی ، اگر سائلہ طلاق کے بعد شوہر کےگھر عدّت گذار رہی ہو یاشوہرنےازخوداسے گھرسے نکال دیاہو تو ایسی صورت میں وہ شوہرکی استطاعت کے مطابق عدّت کے دوران نان و نفقہ کی حقدارہوگی، لیکن اگروہ طلاق کے بعدشوہرکے گھرنہ رہ رہی ہو،بلکہ اپنے میکے وغیرہ میں سکونت پذیر ہو اورشوہرنے اسے گھرسے نکالابھی نہ ہوتووہ عدت کے دورانیہ کے خرچ کی مستحق نہ ہوگی ۔
جہاں تک بچی کی حضانت اورپرورش کاتعلق ہے تو میاں بیوی کے درمیان طلاق او رعلیحدگی ہو جانے کی صورت میں بچی کی عمر نو سال ہو جانے تک وہ ماں کی پرورش میں رہے گی، بشرطیکہ اس دوران بچی کی ماں اس کے کسی غیر ذی رحم محرم سے نکاح نہ کرے ، ورنہ ماں کا حق پرورش ختم ہوکر بچی کی نانی،دادی،خالہ اور پھوپھی کو بالترتیب حاصل ہوگا،جبکہ دورانِ پروش بچی کی کفالت پرآنےوالےسارے ضروری اخراجات بچی کےوالدکےذمہ لازم ہونگے، اور مذکور مدّت کےبعد والد بچی کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ والدین بچی کی بہتر مستقبل کے خاطر اتفاقِ رائے سے اس کی پرورش کی ذمہ داری کا فیصلہ کریں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیۃ: (و أما البدعی) فنوعان بدعی لمعنى يعود إلى العدد، و بدع لمعنى يعود إلى الوقت (فالذی) يعود إلى العدد أن يطلقها ثلاثا فی طهر واحد بکلمۃ واحدۃ أو بكلمات متفرقة أو يجمع بين التطليقتين فی طهر واحد بكلمة واحدة أو بكلمتين متفرقتين فإذا فعل ذلك وقع الطلاق و كان عاصيا، الخ (كتاب الطلاق، الباب الأول فی تفسير الطلاق و ركنه و شرطه و حكمه و وصفه و تقسيمه، الطلاق البدعی، ج 1، ص 349، ط: مکتبۃ ماجدیۃ)-
وفیھا ایضاً: وإن كان الطلاق ثلاثا فی الحرة وثنتين فی الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا فی الهداية، الخ (كتاب الطلاق، الباب السادس: فی الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج 1، ص 473، ط: مکتبۃ ماجدیۃ)-
وفیھاایضاً: المعتدة عن الطلاق تستحق النفقة والسكنى كان الطلاق رجعيا أو بائنا، أو ثلاثا حاملا كانت المرأة، أو لم تكن كذا فی فتاوى قاضی خان، الخ (کتاب الطلاق، الباب السابع عشر فی النفقات، الفصل الثالث فی نفقة المعتدة، ج 1، ص 557، مکتبۃ ماجدیۃ)-
وفیھا ایضاً: نفقة الأولاد الصغار على الأب لا يشاركه فيها أحد كذا فی الجوهرة النيرة، الخ (کتاب الطلاق، الباب السابع عشر فی النفقات، الفصل الرابع فی نفقة الأولاد، ج 1، ص 560، مکتبۃ ماجدیۃ)-
وفی فتح القدیر: تحت (قوله: وعن محمدؒ أنها تدفع إلى الأب إذا بلغت حد الشهوة) وهی رواية هشام عنه، وفی غياث المفتی الاعتماد على رواية هشام عن محمد لفساد الزمان، وعن أبی يوسفؒ مثله، واختلف فی حد الشهوة ليبنى عليها أخذ الأب وثبوت حرمة المصاهرة، قالوا: بنت تسع مشتهاة، الخ (کتاب الطلاق، ‌‌باب: الولد من أحق به، ج 4، ص 371-372، ط: دار الفکر، بیروت)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89179کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات