طلاق

تین طلاقوں پر مشتمل وائس میسج بھیجنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
89043
| تاریخ :
2025-11-22
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاقوں پر مشتمل وائس میسج بھیجنے سے طلاق کا حکم

محترم! عرض یہ ہے کہ میں نے دوسری شادی کی تھی، پھر گھر والوں اور میری پہلی بیوی کی شدیدمخالفت ، میرے بیٹے کی خود کشی کی کوشش اور دوسری بیوی کو یعنی اس کی ماں کو جان سے مارنے کی دھمکی ، ان سب باتوں کی وجہ سے دوسری بیوی کو طلاق دینی پڑگئی، اور میں نے وائس میسج میں تین مرتبہ یہ الفاظ بول کر بھیجے کہ ” میں تمہیں طلاق دیتا ہوں“ میرا تعلق شیعہ اہلِ تشیع میں سے جبکہ دوسری شادی کرنے پر میں سنی اہلِ سنت قبول کرچکا تھا، اور اب پھر اہلِ تشیع ہوچکاہوں، دوسری بیوی کا تعلق اہلِ سنت سے ہے، اس سارے واقعہ کو ایک سال گزر چکا ہے، میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں، اپنی دوسری بیوی کو پھر سے نکاح میں لینا چاہتا ہوں، دین میں کیا گنجائش ہے ؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں،اپنی غلطی و گناہ کی وجہ سے سخت پریشان ہوں۔
نوٹ:۔ طلاق تین مرتبہ واٹس ایپ پر وائس کرکے دی تھی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل مسمی” ......“ نے ایک سال قبل اپنی پہلی بیوی کی مخالفت، بیٹے کے خود کشی کرنے اور اپنی سوتیلی ماں کو قتل کرنے کی دھمکی پر اپنی دوسری بیوی کو مذکور الفاظ ” میں تمہیں طلاق دیتا ہوں“ تین مرتبہ بول کر واٹس ایپ پروائس کرکے ارسال کردیئے ،اگر یہ طلاق رخصتی یا خلوتِ صحیحہ کے بعد دیدی گئی ہو تو اس سے سائل کی دوسری بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا، جبکہ عورت اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: إذا قال لامرأتہ أنت طالق أنت طالق أنت طالق ولم یعلقہ بالشرط إن کانت مدخولۃ طلقت ثلاثا إلخ(کتاب الطلاق، الباب الثانی فی إیقاع الطلاق، ج: 1، ص: 355، ط: ماجدیۃ)۔
و فی الھدایۃ: و إن کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ إو ثنتین فی الأمۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا، و یدخل بھا ثم یطلقھا أو یموت عنھا والأصل فیہ قولہ تعالی فإن طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ و المراد الطلقۃ الثالثۃ إلخ(کتاب الطلاق، فصل فیما تحل بہ المطلقۃ، ج: 2، ص: 92، ط: مکتبہ انعامیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق شیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89043کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات