طلاق

خلوت سے قبل طلاق دیکر دوبارہ نکاح کرنا

فتوی نمبر :
88925
| تاریخ :
2025-11-18
معاملات / احکام طلاق / طلاق

خلوت سے قبل طلاق دیکر دوبارہ نکاح کرنا

محترم آپ سے ایک فتویٰ لینا ہے، میرا ایک چھوٹا سا مسلئہ ہے، میں نے آج سے 6 ماہ پہلے کورٹ میں نکاح کیا تھا اور لڑکی کو اپنے گھر چھوڑ دیا اور میں اپنے گھر آگیا کچھ دن گزرنے کے بعد اس نے اپنے گھر میں بتایا کہ آپ کے گھر میں میرے گھر والے بات کرنے گئے لیکن انہوں نے کہا کہ ہم اس نکاح کو جائز نہیں سمجھتے آپ اس نکاح کو ختم کرے تو پھر اس بات کو ختم ہوئے کچھ دن گزرنے کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے دوبارہ بولایا اور کہا کہ اس نکاح کو ختم کرو اور عزت سے کرو ،ابھی آپ اس لڑکی کو طلاق دو اور شریعت کے مطابق آئے اور لے جائے، اس ٹائم سب کچھ نارمل تھا اور طلاق دونوں لڑکے والے بھی اور لڑکی والے بھی چاہتے تھے تو میں نے گھر والوں کے کہنے پر مجبورا طلاق دے دی تو میں دوبارہ نکاح کر سکتا ہوں یا نہیں اور میں نے اس لڑکی کے ساتھ کچھ ناجائز نہیں کیا ؟
نوٹ:خلوت نہیں ہوئی، طلاق زبانی "میں طلاق دیتا ہوں" تین مرتبہ بولا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل اور مذکور لڑکی کا اولیاء کی اجازت اور رضامندی کے بغیر کورٹ میرج کرنا انتہائی نامناسب فعل تھا جو خاندان کی بدنامی کا باعث بنتا ہے، تاہم سائل اور اس کی بیوی اگر ایک دوسرے کے باہم کفو ہوں تو ان کا یہ نکاح شرعا منعقد ہو چکا تھا اور اس نکاح کے بعد دونوں کے لیے اس رشتے کو برقرار رکھنے کا حق بھی حاصل تھا، لیکن جب مذکور لڑکی کے والدین کے اصرار پر سائل نے اسے خلوت صحیحہ (ایسی تنہائی کا میسر ہونا جس میں ازدواجی تعلق قائم کرنے سے شرعی اور طبعی کوئی رکاوٹ نہ ہو) سے قبل ان الفاظ "میں طلاق دیتا ہوں" کے ساتھ تین طلاقیں دے دی ہیں، تو اس سے سائل کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہو کر دونوں کا نکاح ختم ہو چکا، اور بقیہ دو طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہو گئی ہیں، جبکہ وہ لڑکی عدت گزارے بغیر دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے، اور سائل اس کے ساتھ اگر دوبارہ نکاح کرنا چاہتا ہے تو بڑوں کو اعتماد میں لے کر اس سے دوبارہ نکاح کیا جا سکتا ہے، البتہ آئندہ کے لیے اس کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88925کی تصدیق کریں
0     90
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات