طلاق

طلاق لے تین بار بولنےسے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
88829
| تاریخ :
2025-11-15
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق لے تین بار بولنےسے طلاق کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب
میرا سوال یہ کہ ایک آدمی کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تو شوہر نے 4 بار یہ الفاظ بولے: "لے طلاق، لے طلاق، لے طلاق، لے طلاق"۔
کیا شریعت کے مطابق ایسے الفاظ بولنے سے طلاق ہو جائے گی یا نہیں؟
عبدالشکور

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال ميں مذکور الفاظ "لےطلاق " سےاگر شوہر کی نیت طلاق دینے کی نہ ہو،جس پر وہ قسم کھانے کے لیے بھی تیار ہو تو ایسی صورت میں مذکور الفاظ سےقضاء اسکی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی، بلکہ میاں بیوی کا نکاح بدستور برقرار رہےگا، اور اگر مذکور الفاظ سے شوہر کی نیت طلاق دینے کی ہو توان الفاظ سےتين طلاقين عورت پر واقع ہوکر حرمتِ مغلظلہ ثابت ہو جا یئگی،جبکہ چوتھی طلاق محل نہ ہو نے کی وجہ سے لغو ہو جا ئیگی۔
فتاوی عثمانی میں ہے:
اردو محاورے میں مذکورہ جملے کے دو مطلب ہوسکتے ہیں،ایک یہ کہ "جب تم میرے ساتھ رہنا نہیں چاہتیں تو پھر میں تمہیں طلاق دیتا ہوں ،طلاق لے لو"اور دوسرا مطلب اردو محاورے میں یہ بھی ہوسکتا ہےکہ"جب تم میرے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تو پھر مجھ سے طلاق لے لو"یعنی مجھ سے طلاق طلب کرلو،اردو محاورے کے لحاظ سے مذکورہ جملے میں دونوں معنی کا یکساں احتمال ہے،اس کے بر خلاف "خذی طلاقک "میں عربی محاورے کی رُو سے دوسرا احتمال نہیں ،بلکہ وہ پہلے معنی پر صریح ہے،اسی لیے وہاں نیت کی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔۔اور جب شوہر کے مذکورہ جملے میں دونوں کا احتمال ہےتو کسی ایک معنی کی تعیین میں اس کا قول معتبر ہوگا،لہذا وہ جو ان الفاظ کو "دھمکی اور مستقبل کا ارادہ "بتلاتا ہے،اگر وہ اس پر حلف کرےکہ میرامقصد طلاق دینا نہ تھا،بلکہ بیوی کو طلاق کے مطالبے کا حکم دینا تھا،تو اس کا قول قضاءً معتبر ہوگا،اور ان الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوگی(ج 2ص353 مکتبہ: معارف القرآن کراچی)۔

مأخَذُ الفَتوی

و في رد المحتار:(قوله وغير ذلك إلخ) مثل: الطلاق عليك، وهبتك طلاقك، بعتك طلاقك، إذا قالت اشتريت من غير بدل ‌خذي ‌طلاقك، أقرضتك طلاقك، قد شاء الله طلاقك أو قضاه، أو شئت؛ ففي الكل يقع بالنية رجعي كما في الفتح(‌‌باب الكنايات،ج:٣،ص:٣٠٢،مط:سعيد)
وفیہ ایضاََ: (ففي حالة الرضا) أي غير الغضب والمذاكرة (تتوقف الأقسام) الثلاثةتأثيرا(على نية) للاحتمال والقول له بيمينه في عدم النية ويكفي تحليفها له في منزله، فإن أبى رفعته للحاكم فإن نكل فرق بينهما مجتبى الخ ( باب الکنایات ج:٣،ص:٢٩٨،مط: سعید)
و في البحر الرائق: ولما كانت العلة في وقوع الرجعي بهذه الألفاظ الثلاثة وجود الطلاق مقتضى أو مضمرا علم أن لا حصر في كلامه بل كل كناية كان فيها ذكر الطلاق كانت داخلة في كلامه ويقع بها الرجعي بالأولى كقوله أنا بريء من طلاقك الطلاق عليك عليك الطلاق لك الطلاق وهبتك طلاقك إذا قالت اشتريت من ‌ غير بدل قد شاء الله طلاقك قضى الله طلاقك شئت طلاقك تركت طلاقك خليت سبيل طلاقك أنت مطلقة بتسكين الطاء أنت أطلق من امرأة فلان وهي مطلقة أنت طال بحذف الآخر ‌خذي ‌طلاقك أقرضتك طلاقك أعرتك طلاقك(باب الكنايات في الطلاق ج:٣،ص:٢٩٩،مط:سعيد)
و في فتح القدير: ويقع رجعيا في ‌خذي ‌طلاقك وأقرضتك وكذا في قد شاء الله طلاقك أو قضاه أو شئت يقع بالنية رجعيا.( فصل في الطلاق قبل الدخول ج:٣،ص:٤٠٠،مط:سعيد)
و فی الہندیہ:رجل ‌قال ‌لامرأته ‌أنت ‌طالق أنت طالق أنت طالق فقال عنيت بالأولى الطلاق وبالثانية والثالثة إفهامها صدق ديانة وفي القضاء طلقت ثلاثا كذا في فتاوى قاضي خان (الفصل الأول في الطلاق، الصريح،ج:١،ص:٣٥٦،مط:ماجديه)




واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88829کی تصدیق کریں
0     339
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات