طلاق

تین طلاقوں کے بعد دوسرے شوہر سے ازدواجی تعلق قائم کیے بغیر پہلے شوہر کے ساتھ نکاح کرنا

فتوی نمبر :
88738
| تاریخ :
2025-11-11
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاقوں کے بعد دوسرے شوہر سے ازدواجی تعلق قائم کیے بغیر پہلے شوہر کے ساتھ نکاح کرنا

گزارش عرض یہ ہے کہ میں آپ سے جاننا چاہتا ہوں، کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی، اور ہم نے کسی کو بتایا نہیں تھا،اور ہم ساتھ رہ رہے تھے، پھر چھ ماہ بعد میں نے اپنے دوست سے اپنی بیوی کا نکاح کروایا، جس میں مولوی ، دوست میری بیوی اور میں تھا،اور کسی کو کوئی خبر نہیں تھی، اس کے بعد میں اور میرے دوست گھر سے چلے گئے، اور دوسرے دن میرے دوست نے میرے موبائل سے میری بیوی کو طلاق دیدی، اس درمیان ان دونوں میں کوئی تعلق قائم نہیں ہوا، اب بیوی نے گھر والوں کو یہ سب بتا دیا ہے، کچھ گھر والے بول رہے ہیں کہ غلط ہے، تم دونوں غلط میں ساتھ رہ رہے ہو، آپ ہماری رہنمائی فرمائیں،ہم ساتھ میں رہ سکتے ہیں؟ ہم دونوں بہت پریشان ہیں ۔
نوٹ: سائل نے اپنی بیوی کو مجموعی طور پر تین طلاق دیدیں تھی، اور الفاظ یہ کہے تھےکہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ تین طلاق( طلاقِ مغلظہ) کے بعد بیوی کا دوبارہ پہلے شوہر کے نکاح میں آنے کیلئے حلالۂ شرعیہ ضروری ہوتا ہے، جبکہ حلالۂ شرعیہ کے تحقق کیلئے ازداوجی تعلق قائم کرنا( اگر چہ ایک مرتبہ کیوں نہ ہو)لازم وضروری ہے،تعلق قائم کیے بغیر دوسرے شوہر سے طلاق لےکر سابقہ شوہر کے ساتھ رہنا شرعاً درست نہیں،لہذا سائل نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دینے کے بعد بیوی نے اگر چہ عدت گزار کر سائل کے دوست کے ساتھ نکاح کیا ہو، لیکن اگر نکاح کے بعد دونوں کے درمیان ازدواجی تعلق قائم نہ ہوا ہو، اور اس سے پہلےدوسرےشوہر نےطلاق دیدی ہو (جیساکہ سوال میں مذکور ہے)تو ایسی صورت میں سائل کیلئے اپنی مطلقہ بیوی سے نکاح کرکے دوبارہ ایک ساتھ رہنا جائز نہیں، جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: فإن طلّقھا فلا تحلّ لہ من بعد حتی تنکح زوجاً غیرہ الخ (سورۃ البقرۃ، پارۃ 2، آیۃ 230 )۔
و فی الھندیۃ: و إن کان الطلاق ثلاثاً فی الحرۃ و ثنتین فی الأمۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجاً غیرہ نکاحاً صحیحاً أو یدخل بھا ثم یطلقھا أو یموت عنھا الخ (فصل فیما تحل بہ المطلقۃ، ج 1 ، ص 473 ، ط: ماجدیۃ)۔
و فی بدائع الصنائع: و أما الطلقات الثلاث فحکمھا الأصلی ھو زوال الملک و زوال حل المحلیۃ ایضآ حتی لا یجوز لہ نکاحھا قبل التزوج بزوج آخر الخ ( فصل و أما حکم البائن الخ، ج 3 ، ص 187 ، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88738کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات