طلاق

طلا ق کے بعد ،شادی کے موقع پر بیوی کو دیے گئے زیورات کی ملکیت کا حکم

فتوی نمبر :
88493
| تاریخ :
2025-11-01
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلا ق کے بعد ،شادی کے موقع پر بیوی کو دیے گئے زیورات کی ملکیت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جناب عالی! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام شرعی طور پر اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بیٹی کو طلاق ہو گئی ہے ،میری بیٹی کو اس کے شوہر نے طلائی زیورات (گولڈن )شادی کے موقع پر گفٹ دیےتھےجوکہ میری بیٹی کے حوالے کر دیےاور میری بیٹی اسے استعمال کرتی رہی ہے ،یہ گفٹ میری بیٹی کے پاس قبضے میں تھا، میری بیٹی میرے گھر پر آگئی اور اس کے پاس جو زیور تھا ،وہ شوہر کے گھر میں جہاں بیٹی رہ رہی تھی ،وہیں پر رہ گیا، ہمارے ذہن میں یہ تھا کہ کچھ دنوں بعد آپس میں ناراضگی ختم ہو جائے گی اور بچی اپنے شوہر کے پاس چلی جائے گی، لیکن اچانک میری بیٹی کو اس کے شوہر نے تین طلاق دے دیں ،ہماری رہنمائی کی جائے اور شرعی حکم سے آگاہ کیا جائے کہ جو زیور میری بیٹی کو اس کے شوہر نے گفٹ دیا تھا اور وہ میری بیٹی کے قبضے میں ہی تھا، اب وہ زیور میری بیٹی کے شوہر کے اس گھر میں ہیں جہاں بیٹی کا دیگر سامان بھی ہے ،زیور کی ملکیت میری بیٹی کی ہے یا نہیں ؟اس کی وضاحت شرعی طور پر کر دی جائے۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شادی بیاہ کے موقع پر حق مہر کے زیورات کے علاوہ جو زیورات دلہن کو پہنائے جاتے ہیں،بعض علاقوں کے عرفِ عام کے مطابق وہ محض استعمال کے لئے دیے جاتے ہیں،ان کامالک نہیں بنایا جاتا،اسی لئے بوقتِ علیحدگی زیورات واپس لیے جاتے ہیں،چنانچہ سائل کے ہاں بھی اگر یہی عرف ہو تو اس کا دامادان زیورات کواپنی بیوی سے واپس لے سکتا ہے،البتہ اگر مذکور زیورات سائل کے داماد نےاپنی بیوی یعنی سائل کی بیٹی کوصراحۃً مالک بنا کر دیے تھے، یا وہ زیورات شادی کے بعداس نے اپنی مرضی سے بیوی کو بنا کردیےتھے ،تووہ زیورات اس کی بیوی کی ملکیت بن چکے ہیں ،اس لئےعلیحدگی کی صورت میں سائل کی بیٹی کا ان زیورات کی واپسی کا مطالبہ درست ہے،اس کے سابقہ شوہر کا ان زیورات کو زبردستی اپنے قبضہ میں رکھنا جائز نہیں، جس سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیۃ: تحت (والمعتمد البناء علیٰ العرف کما علمت (کتاب النکاح، باب المھر،مطلب أنفق على معتدة الغير، ج 3، ص 157، ط: ایچ ایم سعید)-
وفی الھندیۃ: (ومنها الزوجية) سواء كان أحد الزوجين مسلما أو كافرا، كذا في الاختيار شرح المختار. وإذا وهب أحد الزوجين لصاحبه لا يرجع في الهبة، وإن انقطع النكاح بينهما الخ(کتاب الھبۃ،الباب الخامس فی الرجوع فی الھبۃ،ج4،ص386،ط:ماجدیۃ)۔
وفیھا ایضا:وإذابعث الزوج إلى أهل زوجته أشياءعند زفافهامنهاديباج فلمازفت إليه أرادأن يستردمن المرأة الديباج ليس له ذلك إذابعث إليهاعلى جهة التمليك،كذا في الفصول العماديةالخ(کتاب النکاح،الباب السابع،الفصل السادس عشر،ج1،ص327،ط:ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88493کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات