طلاق

نکاح خواں لڑکے کی اجازت سے صرف لڑکی سے قبول کروانے سے نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
88462
| تاریخ :
2025-10-31
معاملات / احکام طلاق / طلاق

نکاح خواں لڑکے کی اجازت سے صرف لڑکی سے قبول کروانے سے نکاح کا حکم

مفتی صاحب !السلام علیکم!
مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ ایک لڑکے نے ایک لڑکی سے یوں نکاح کیا کہ ایک کمرےمیں لڑکا لڑکی کے علاوہ ایک مولوی صاحب اور دو گواہ بھی موجود تھے۔ لڑکے نے مولوی صاحب کے سامنے ایک رجسٹر رکھا جس پر لڑکی کا نام، لڑکے کا نام، مولوی صاحب کا نام، اور دونوں گواہوں کے نام کے ساتھ 50 ہزار حق مہر بھی لکھا ہوا تھا۔ پھر لڑکے نے مولوی صاحب کو بولا کہ آپ میرا اس لڑکی سے نکاح کر دیں۔ مولوی صاحب نے رجسٹر کو دیکھا اور پھر اس لڑکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں نے آپ کا نکاح اس بندے سے دو گواہوں کے سامنے 50 ہزار حق مہر کے عوض کروا دیا ،آپ کو قبول ہے؟ لڑکی نے کہا قبول ہے۔پھر ان کا نکاح تقریباً ایک سال چلتا رہا، ایک سال کے بعد ان کا اختلاف ہوگیا۔ اور اب لڑکی یہ کہتی ہے کہ ہمارا نکاح ہی نہیں ہوا تھا۔ وہ دو باتیں ذکر کرتی ہے۔ ایک یہ کہ اس میں حق مہر کا ذکر نہیں ہوا تھا۔ لڑکا کہتا ہے کہ حق مہر کا ذکر بھی ہوا تھا، اور حق مہر اس پیج پر لکھا ہوا بھی تھا۔ اور میں نے آپ کو 50 ہزار حق مہر دے بھی دیا ہے۔دوسرا اعتراض وہ یہ کرتی ہے کہ یہاں پہ ایجاب وقبول نہیں ہوا، کیونکہ مولانا صاحب نے مجھ سے تو پوچھا تھا کہ آپ کو قبول ہے؟ لیکن آپ سے نہیں پوچھا تھا۔ جبکہ لڑکا کہتا ہے کہ میں نے مولانا صاحب کو کہہ دیا تھا کہ آپ میرا نکاح اس سے کروا دیں تو انہوں نے آپ سے ڈائریکٹ پوچھ لیا، اور آپ نے سب کے سامنے قبول ہے کا لفظ بھی بولا۔ اور یہ مجلس تھی ہی نکاح کی اور آپ گھر سے نکاح کے لیے ہی آئی تھی تواورایجاب کیسے ہوتا ہے؟اور میاں بیوی کے ازدواجی تعلقات کو تقریباً ایک سال بھی ہو گیا ہے۔ تو اب آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ مولانا صاحب بھی موجود ہیں لڑکی بھی موجود ہے لڑکا بھی موجود ہے اور اس کمرے میں دو گواہ بھی موجود ہیں۔ تو آیا یہ نکاح ہوا ہے یا نہیں ہوا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کا بیان واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اس طور پر کہ اگر سائل نے مجلسِ نکاح میں گواہان کی موجودگی میں نکاح خواں کو اپنے نکاح کے لیے وکیل مقررکیا ہو جس کی بنیاد پر نکاح خواہ نے لڑکی سے سائل کا نکاح کیاجسے لڑکی نے روبروگواہان قبول بھی کرلیا تو یہ نکاح شرعاً منعقد ہو چکا ہے۔ جس کے بعد دونوں کے لیے ازدواجی حیثیت سے ساتھ رہنا جائز اور درست ہے،لہذا نکاح کے ایک سال بعد لڑکی کا اس نکاح پر اعتراض کرنااور اس نکاح کے انعقاد کو درست قرار نہ دینا درست نہیں،جس سے احتراز چاہیئے،جبکہ نکاح کے لیے اگرچہ حق مہر کا ہونا لازم و ضروری ہے،تاہم عقد نکاح کے وقت اس کا تذکرہ کرنا صحت نکاح کیلئے شرط نہیں،بلکہ عقد نکاح کے وقت حقِ مہر مقرر نہ کرنے سے بھی نکاح منعقد ہوجاتا ہے،تاہم ایسی صورت میں مرد پر مہر مثل، یعنی خاندان کی دیگر عورتوں کے مہر کی مقدار کے برابر مہر دینا لازم ہوتاہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (و) شرط (حضور) شاھدین (حرین) أو حر وحرتین (مکلفین سامعین قولھما معا) علی الأصح (فاھمین) أنہ نکاح علی المذھب بحر (مسلمین لنکاح مسلمۃ ولو فاسقین أو محدودین فی قذف الخ (کتاب النکاح، ج:3، ص: 21 ،23 ط، ایچ ایم سعید)۔
وفی الھندیۃ: وتثبت الإجازة لنكاح الفضولي بالقول والفعل كذا في البحر الرائق رجل زوج رجلا امرأة بغير إذنه فبلغه الخبر فقال: نعم ما صنعت أو بارك الله لنا فيها، أو قال: أحسنت أو أصبت كان إجازة كذا في فتاوى قاضي خان وهو المختار اختاره الشيخ أبو الليث كذا في المحيط وإذا علم أنه أراد به الاستهزاء بسوق الكلام على وجه الاستهزاء فحينئذ لا يكون إجازة ولو هنأه القوم فقبل التهنئة كان إجازة هكذا في فتاوى قاضيخان وفي الحجة قال الفقيه: وبه نأخذ كذا في التتارخانية الخ (الباب السادس فی الوکالۃ بالنکاح وغیرہ، ج: 1، ص: 299، ط: ماجدیہ)۔
وفی الھدایۃ: ولا ینعقد نکاح المسلمین الا بحضور شاھدین حرین عاقلین بالغین مسلمین رجلین او رجل وامرأتین (إلی قولہ) لقولہ ﷺ لا نکاح الا بشھود الخ (کتاب النکاح، ج: 6، ص: 306، ط: شرکت علمیہ)۔
وفی الدر المختار: ومن شرائط الإیجاب والقبول اتحاد المجلس لو حاضرین وإن طال کمخیرۃ وأن لا یخاف الإیجاب القبول کقبلت النکاح لا المہر نعم یصح الحط کزیادۃ قبلتھا فی المجلس الخ (کتاب النکاح، ج: 3، ص: 14، ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88462کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات