طلاق

سفلی عملیات سے کیسے محفوظ ہوا جاسکتا ہے؟

فتوی نمبر :
88452
| تاریخ :
2025-10-30
معاملات / احکام طلاق / طلاق

سفلی عملیات سے کیسے محفوظ ہوا جاسکتا ہے؟

ہماری دو بھابھیاں ہیں جو عرصۂ دراز سے سفلی (کالا جادو وغیرہ) عمل کرواتی ہیں اور ان کے ان اعمال کی وجہ سے ہمیں کافی نقصان پہنچا ہے۔ پہلے تو ہمیں یقین نہیں آتا تھا، مگر جب گھر سے سفلی عملیات والے تعویذ ملے اور کسی عامل سے ان کی حقیقت معلوم کی گئی، تو پتہ چلا کہ یہ تعویذ کالے جادو کے ہیں اور پورے گھر اور اہلِ خانہ پر کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد ہمیں مشورہ دیا گیا کہ سورۂ بقرہ کی تلاوت کریں اور پانی پر دم کرکے چھڑکیں، تاکہ اثرات ختم ہو جائیں، لیکن آج تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ وہ باز نہیں آ رہی ہیں، گھر سے اب بھی تعویذ ملتے رہتے ہیں۔میری اور میری بہن کی شادیاں ہو چکی ہیں، مگر شادی کے بعد ہماری زندگیاں سنبھلنے کے بجائے بگڑ گئیں۔ نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ گھروں میں راشن تک نہیں رہتا، بیماریاں، پریشانیاں، کاروبار کی تباہی سب کچھ ہم پر آ چکا ہے۔ ایسا نہیں کہ ہم دین سے دور ہیں؛ ہم نماز، قرآن اور دیگر اذکار کا اہتمام کرتے ہیں، لیکن پھر بھی ہم ان کے شر سے نہیں بچ پا رہے۔ہم نے دنیا جہان کی نرمی اچھا سلوک اور حسنِ اخلاق سے ان کا دل بدلنے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ان بھابھیوں نے ہمارے بھائیوں کو بھی ہم سے بدگمان کر دیا ہے۔ ہم جب ان کے گھر جاتے ہیں، وہ ہمیں لڑائی جھگڑے پر اکساتے ہیں، یہاں تک کہ کہتے ہیں کہ اپنے شوہروں سے طلاق لے لو، یہ کچھ نہیں کماتے۔ہمیں پتا چلا ہے کہ چھوٹے بھائی کی بیوی کی ماں تعویذ بنوا کر انہیں دیتی ہے، اور یہ دونوں بھابھیاں رات بارہ بجے اور عصر کے وقت تسبیحیں پڑھتی ہیں۔ گھر سے الٹا قرآن پاک بھی ملا ہے، جس میں سورتیں اور آیات آگے پیچھے تھیں۔ وہ عورت رات کے وقت گھر کے بیچ میں بیٹھ کر پڑھتی تھی۔ ہمیں گھر میں عجیب عجیب چیزیں دکھائی دیتی ہیں۔ ہم ان عورتوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے کیونکہ ان کے اعمال بہت طاقتور ہیں اور یہ نقصان پہنچا رہی ہیں۔براہِ کرم راہنمائی فرمائیں۔ کیا ایسی عورتوں کو گھر میں رکھنا چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کر دہ بیان اگر واقعۃ درست اور مبنی برحقیقت ہو محض سائلہ کا وہم نہ ہو ،تو سائلہ کی بھابیوں کا سفلی عملیات کے ذریعے سائلہ اور اس کی بہن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا شرعاً نا جائز عمل ہے،جس کی وجہ سے وہ سخت گنہگار ہو رہی ہیں، ان پر لازم ہے کہ اپنے مذکور طرز عمل پر بصدق دل توبہ و استغفار کر کے ائندہ کے لیے سفلی عملیات کرانے سے اجتناب کریں، جبکہ سائلہ کو اگر اپنی بھابیوں کے متعلق سفلی عملیات کرانے کا یقین ہو ،تو اسے چاہیے کہ از خود یا خاندان کے با اثر افراد کے ذریعے ان کو سمجھانے کی کوشش کرے ، اور اس کے ساتھ نمازوں کی پابندی اور صبح شام تین تین مرتبہ قرآن مجید کی آخری دو سورتیں (قل اعوذبرب الفلق اور اور قل اعوذ برب الناس ) پڑھنے کا اہتمام کرے ،انشاءاللہ امید ہے کہ اللہ تعالی سائلہ کو سفلی عملیات کے اثرات سے محفوظ رکھے گا۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عاشق یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88452کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات