طلاق

شوہر کے بے روزگار ہونے کی وجہ سے بیوی کا میکے میں چلے جانے کا حکم

فتوی نمبر :
88358
| تاریخ :
2025-10-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

شوہر کے بے روزگار ہونے کی وجہ سے بیوی کا میکے میں چلے جانے کا حکم

میری بیگم صاحبہ گزشتہ ساڑھے پانچ ماہ سے اپنے والد کے گھر میں میرے ساتھ لڑائی کر کے گئی ہوئی ہے، اور بار بار ایک ہی بات کر رہی ہے کہ مجھے اس شخص کے ساتھ نہیں رہنا کیونکہ میرے پاس کام نہیں تھا، اس وجہ سے زبردستی گھر چھوڑ کر چلی گئی اور ساتھ میں ہمارے بچے جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، ان کو بھی ساتھ لے گئی ہے، جن کی عمر بڑی بیٹی آٹھ سال چھو ٹی بیٹی ساڑھے پانچ سال اور بیٹا ساڑھے پانچ سال کے ہیں ،اس میں رہنمائی کریں کہ ایسی بیوی نان نفقہ کی حقدار ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح کے بعد میاں بیوی کوحسن معاشرت کے ساتھ اس نکاح کےبندھن کو قائم و دائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے اور اگر میاں بیوی میں سےکسی ایک میں بھی کوئی خامی یا کمی کوتاہی ہو تو افہام و تفہیم کے ساتھ اس کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے ، لہذا سائل کی بیوی کا اپنا گھر چھوڑ کر والدین کے ہاں بیٹھ جانا کسی صورت بھی درست نہیں بلکہ اسے شوہر کے ساتھ پائے جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کر کے اپنا گھر آباد رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے ، اور سائل پر بھی لازم ہے کہ وہ کام کاج میں کوتاہی کرنے اور بیوی کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کرے، تاہم جب تک سائل کی بیوی سائل کی اجازت و رضامندی کے بغیر والدین کے ہاں رہائش پذیر ہے، تو ناشزہ ہونے کی وجہ سے وہ اس دوران نان و نفقہ کی حقدار نہ ہوگی، البتہ بچوں کے خرچ و اخراجات شرعاً سائل کے ذمہ اس کے وسعت کے مطابق لازم ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: بيت منفرد من دار له غلق زاد في الاختيار والعيني ومرافق ومراده لزوم كنيف ومطبخ وينبغي الإفتاء به الخ۔ (باب النفقۃ، ج:3، ص: 600، ط: دار الفکر)۔
وفی رد المحتار: تحت قوله ( وفي البحر عن الخانية ) عبارة الخانية فإن كانت دار فيها بيوت وأعطى لها بيتا يغلق ويفتح لم يكن لهاأن تطلب بيتا آخر إذا لم يكن ثمة أحد من أحماء الزوج يؤذيها (الی قولہ) قال المصنف في شرحه فهم شيخنا أن قوله ثمة إشارة للدار لا البيت لكن في البزازية أبت أن تسكن مع أحماء الزوج وفي الدار بيوت إن فرغ لها بيتا له غلق على حدة وليس فيه أحد منهم لا تمكن من مطالبته ببيت آخر الخ۔ (باب النفقۃ، ج:3، ص:600، ط: دار الفکر)۔
وفی الفتاوی الہندیہ: وإن نشزت فلا نفقة لها حتى تعود إلى منزله والناشزة هي الخارجة عن منزل زوجها المانعة نفسها منه الخ۔(کتاب النفقات، ج:1، ص:545 ، ط: رشیدية)۔
وفی الفتاوی الہندیہ: الولد متى كان عند أحد الأبوين لا يمنع الآخر عن النظر إليه وعن تعاهده كذا في التتارخانية ناقلا عن الحاوي الخ۔( کتاب الطلاق ،الباب السادس عشر فی الحضانة، ج:1، ص:543، ط: رشیدية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88358کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات