طلاق

طلاق لو اور جاؤ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
88195
| تاریخ :
2025-10-21
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق لو اور جاؤ کہنے کا حکم

میری شادی کو 30 سال ہو گئے ہیں، میں اپنے شوہر کی والدہ کی پسند ہوں ،لیکن شروع سے ہی اپنے شوہر کے معیار پہ یا جو ان کی سوچ تھی اس پہ پوری نہیں اترتی، میری تعلیم انٹر ہے، میرے شوہر پڑھے لکھے قابل شخص ہیں، لیکن ان کو ایک نفسیاتی بیماری ہے جسےbipolar disorder کہتے ہیں جو کہ شدید نوعیت کا ہے، چھوٹی بڑی غلطیوں پہ شدید غصے میں ا جاتے ہیں اور ہاتھ بھی اٹھاتے ہیں، زبان پہ بالکل قابو نہیں ہے، جو منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں ،لیکن اگلے ہی لمحے غصےمیں کی جانے والی باتیں بھول جاتے ہیں اور بہت اچھے ہو جاتے ہیں، ان کی یہ بیماری شادی سے پہلے کی ہے، وہ اپنے بھائی بہنوں کو بھی اسی طرح ڈانٹتے اور مارتے رہے ہیں، اس عرصے میں انہوں نے مجھے طلاق کے الفاظ بولے ہیں ،یہ الفاظ بہت معمولی نوعیت کے مسئلوں کے اوپر بولے ہیں، 2015 میں یہ الفاظ کہے( طلاق دیتا ہوں تمہیں) 2021 میں یہ الفاظ کہے ( تمہیں طلاق ہو چکی ) چونکہ شوہر غصے میں تھے، اس لیے میں نے اس وقت ان کی نیت نہیں پوچھی تھی، لیکن کچھ دنوں میں انہوں نے رجوع کر لیا تھا ،دونوں مرتبہ میں طہور کی حالت میں تھی 2022 میں کنایہ الفاظ میں یہ جملے بولے ( طلاق لو اور جاؤ ) 2 یا 3 مہینوں کے بعد ان الفاظ کے بارے میں ، میں نے شوہر سے پوچھا کہ اپ نے مجھے طلاق لو اور جاؤ کہا تھا اس کا کیا مطلب ہے تو انہوں نے کہا کہ طلاق لو اور جاؤ کہا تھا طلاق دی تو نہیں تھی ، میں نے اس وقت شوہر سے نیت پوچھی تو انہوں نے کہا کہ ان کی نیت نہیں تھی اور رجوع کر لیا 2024 میں یہی جملہ دہرایا 2024 میں ہی یہ جملہ بولا (طلاق دے کے نکال دوں گا ) 2025 میں یہ جملہ کہا( طلاق دے کے کیوں نہ نکال دوں ) اس جملے کے بعد اگلے دن کہا کہ میری نیت نہیں تھی 2022 سے 2025 کے دنوں میں بھی میں طہور کی حالت میں تھی اور ان تمام جملوں کے کچھ دنوں بعد رجوع بھی کر لیا تھا 2015 اور 2021 والے جملے شوہر کو بالکل یاد نہیں ہوں گے میں نے شوہر سے کہا کہ یہ جملے نہ بولا کریں مسئلے معلوم کرنے پڑتے ہیں جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی مسئلے معلوم نہیں کرنے میرا یہ سوال ہے کہ اس عرصے میں کتنی طلاق واقع ہوئی ؟اور ایسی نفسیاتی بیماری میں کہے گئے طلاق کے الفاظ کے لیے کیا حکم ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو، اسمیں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اور سائلہ کے شوہر نے وقتاً فوقتاً طلاق کے الفاظ کہے ہوں اور طلاق کے الفاظ کہتے وقت اس کی عقل مکمل زائل نہ ہوئی ہو،بلکہ وہ اپنے ہوش وحواس میں ہو تو (2015 )میں سائلہ کے شوہر کے مذکور الفاظ (طلاق دیتا ہوں تمہیں )کہنے کی وجہ سے سائلہ پر ایک طلاق رجعی واقع ہو گئی تھی ،اور دوران عدت رجوع کر لینے سے نکاح برقرار تھا،اس کے بعد (2021) میں شوہر کے مذکور الفاظ (تمہیں طلاق ہو چکی)کہنے سے اگر شوہر کی نیت وہی پرانی طلاق کے بارے میں خبر دینا ہو تو اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،البتہ اگر شوہر کی نیت دوسری طلاق کی تھی تو اس سے سائلہ پر ایک اور طلاق رجعی واقع ہوگئی تھی ،اور دوران عدت رجوع کر لینے سے رجوع بھی ہوچکا تھا،البتہ اس کے بعد (2022) میں شوہر نے یہ الفاظ (طلاق لو اور جاؤ ) اگر طلاق کی نیت سے نہ کہے ہوں تو اس سے مزیدکوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ، جبکہ سوال میں مذکور باقی الفاظ مستقبل کے ہیں جو کہ صرف دھمکانے کیلئے کہے گئے ہیں ،ان سے طلاق واقع نہیں ہوگی ،لہذا صورت مسؤلہ میں فقط دو طلاقیں ہو ئی ہیں ، تاہم سائلہ کے شوہر کے پاس آئندہ کے لیے فقط ایک طلاق کا اختیار باقی رہ گیا ہے ،لہذا آئندہ طلاق کے معاملے میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: قلت: وللحافظ ابن القيم الحنبلي رسالة في طلاق الغضبان، قال فيها: إنه على ثلاثة أقسام : أحدها أن يحصل له مبادي الغضب بحيث لايتغير عقله ويعلم ما يقول ويقصده، وهذا لا إشكال فيه، الثاني أن يبلغ النهاية فلايعلم ما يقول ولايريده، فهذا لا ريب أنه لاينفذ شيء من أقواله، الثالث : من توسط بين المرتبتين بحيث لم يصر كالمجنون، فهذا محل النظر والأدلة تدل على عدم نفوذ أقواله اهـ ملخصًا من شرح الغاية الحنبلية، لكن أشار في الغاية إلى مخالفته في الثالث حيث قال: ويقع طلاق من غضب خلافًا لابن القيم اهـ وهذا الموافق عندنا لما مر في المدهوش،(كتاب الطلاق،ج: 3،ص: 244 ،ط: دار الفکر۔)
و فیہ ایضاً: ويقع الطلاق من غضب خلافا لابن القيم اهـ وهذا الموافق عندنا لما مر،اھ (ج: 3،ص: 244)
و فی الموسوعۃ الفقہ: قلت: وللحافظ ابن القيم الحنبلي رسالة في ‌طلاق ‌الغضبان، قال فيها إنه على ثلاثة أقسام:أحدها: أن يحصل له مبادئ الغضب بحيث لا يتغير عقله ويعلم ما يقول ويقصده، وهذا لا إشكال فيه،اھ(‌‌كتاب الطلاق،ج: 17،ص: 294،مط: دار التقوی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 88195کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات