قرض

قرض لیکر زائد رقم وصول کرنے کی ایک خاص صورت کاحکم

فتوی نمبر :
87902
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / قرض

قرض لیکر زائد رقم وصول کرنے کی ایک خاص صورت کاحکم

۱۔ گزارش ہے کہ ایک آدمی گاڑیوں کے شو روم پر گاڑی پسند کر کے خود مبلغ دس لاکھ روپے کی خریدتا ہے، اس کے پاس نصف رقم مبلغ پانچ لاکھ (500000) موجود ہے جبکہ بقیہ رقم کے بارے میں شوروم کے مالک سے کہتا ہے، آپ باقی رقم چار ماہ کے لئے کسی تیسرے شخص سے ادھار لےکر مکمل پیمنٹ لے لیں۔چار ماہ بعد میں یہ رقم نفع کے ساتھ ادا کر کے گاڑی کے کاغذات اصل وصول کروں گا۔ شو روم مالک خریدار سے ہر ماہ 5000 روپے فی لاکھ نفع لگا لیتا ہے. 4 ماہ بعد خریدار ، 5 لاکھ ادھار کے ساتھ مبلغ ایک لاکھ نفع بھی شوروم پر جمع کرا کر اصل کاغذات وصول کر لیتا ہے۔ دین اسلام کی رو سے کیا یہ نفع کی رقم ادھار دینے والے کے لیے حلال یا حرام ہے؟مہربانی فرما کر فتویٰ جاری کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں بقیہ پانچ لاکھ روپوں پر ایک لاکھ زائد رقم وصول کرنا سود کے زمرے آنے کی وجہ سے شرعاً نا جائز اور حرام ہے، جس سے احتراز لازم ہے البتہ اس کے جواز کی یہ صورت ہو سکتی ہے کہ ابتداءً عقد کے وقت ہی گاڑی وغیرہ کی قیمت دس لاکھ کے بجائے گیارہ لاکھ مقرر کرلی جائے اور قسطوار یہ رقم ادا کر دی جائے، لیکن اس کے بعد کسی بھی وجہ سے اصل قیمت (گیارہ لاکھ )سے زائد رقم وصول نہ کی جائے، ورنہ یہ معاملہ نا جائز ہو جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: (وصح بثمن حال) وهو الأصل (ومؤجل إلى معلوم) لئلا يفضي إلى النزاع اھ (4/ 531)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: فوق قيمته) أي شراء بثمن مؤجل فوق ما يباع بثمن حال لأن قيمة المؤجل فوق قيمة الحال (قوله ويكون الربح) أي ما ربحه بائع المتاع بسبب التأجيل اھ (4/ 440)
و في الدر المختار: و في الأشباه كل قرض جر نفعا حرام اھ (5/ 166)
و في المبسوط للسرخسي: وإذا عقد العقد على أنه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو قال إلى شهر بكذا أو إلى شهرين بكذا فهو فاسد لأنه لم يعاطه على ثمن معلوم (إلی قوله) فإن كان يتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم وأتما العقد عليه فهو جائز لأنهما ما افترقا إلا بعد تمام شرط صحة العقد. اھ (13/ 13)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 87902کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام آمدنی والے سے قرض لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرض 4
  • حقوق العباد میں کوتاہی کی تلافی کیسے ممکن ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   قرض 0
  • کیاشہادت کی وجہ سے قرض بھی معاف ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض کس کرنسی میں واپس کرنا ہوگا؟

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مقروض شخص کا کاروبار میں پیسہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میت پر قرض کا دعوی کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • میزان بینک سے ہوم فائنانس اسکیم کا حصہ بننا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   قرض 1
  • ایزی پیسہ سے قرض لینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 3
  • بچت کمیٹی کی ادائیگی کی تاخیر پر جرمانہ کی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال میں دیا ہوا قرض پاکستانی کرنسی میں واپس کرنے کے مطالبہ کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ایزی پیسہ لون کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 1
  • چائنیز کرنسی میں قرض دیکر پاکستانی کرنسی سے وصول کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی کو دوسرے ملک کی کرنسی سے مشروط کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض کی ادائیگی تک دکان کا کرایہ مانگنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی مدت پوری ہونے پر, قرضخواہ کا مقروض کے کاروبار میں, خود کو شریک سمجھ کر نفع کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرض نہ لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • مروجہ کرنسی کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • When returning Dirhams obtained, on a later date, What is the rate applicable to repay??

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • قرض کی واپسی کو کسی اور چیز کے ساتھ معلق کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • اولاد باپ کو انکی زندگی میں جو کچھ بھی دے اگر قرض کی تصریح نہ ہو تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں قرض لے کراضافہ کے ساتھ لوٹانا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • ریال کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے قرض دینے کے بعد مقروض سے ریال کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • قرض معاف کرنے کے بعد اس کا تقاضہ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرض 0
  • ساس سسر کا بہو سے حق مہر میں دیا گیا سونا لے کر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   قرض 0
  • عمرہ کمیٹی کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   قرض 0
Related Topics متعلقه موضوعات