طلاق

دو دفعہ صریح طلاق دینےاور تیسری بار ”چلی جاؤ“ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
87897
| تاریخ :
2025-10-16
معاملات / احکام طلاق / طلاق

دو دفعہ صریح طلاق دینےاور تیسری بار ”چلی جاؤ“ کہنے کا حکم

حضرات مفتیانِ کرام میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی گھر والی کو دو دفعہ طلاق دی ہے، اور تیسری بار یہ بولا کہ چلی جاؤ، تو کیا اس صورت میں طلاق ہوگئی ہے اور کتنی طلاقیں ہوئی ہیں؟ اس کے گھر والے بول رہے ہیں کہ طلاق ہوگئی ہے، ایک عورت نے میری بات سنی ہےجو بول رہی ہے کہ اس نے دو دفعہ طلاق دی ہے۔
نوٹ:بیوی کو دارالافتاء بلایا گیا ان کا بھی اور شوہر کا بھی یہی بیان ہے کہ صرف دو مرتبہ طلاق، طلاق جاؤکے الفاظ بولے تھے۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں آئندہ ہمارے لئے کیا حکم ہے؟اس واقعہ کو ابھی چار پانچ دن ہوگئے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں سائل نے جب اپنی بیوی کو مذکور صریح الفاظ ”طلاق طلاق “ کہے تو اس سے سائل کی بیوی پر دو طلاقِ رجعی واقع ہوچکی ہیں۔طلاق طلاق کے بعد سائل نے اگر اپنی بیوی کو مذکور الفاظ ”چلی جاؤ“الگ سے طلاق دینے کی نیت سے نہ کہے ہوں تو اس سے سائل کی بیوی پر مزید کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔ لہٰذا اس صورت میں دورانِ عدت سائل کو رجوع کا اختیار حاصل ہے۔ چنانچہ اگر سائل دوران ِعدت زبانی طور پر جیسے "میں رجوع کرتا ہوں" کہہ کر یا عملا بیوی سے بوس و کنار یا میاں بیوی والا تعلق قائم کرکے رجوع کر لیتا ہے، تو یہ رجوع درست ہوکر میاں بیوی کا نکاح حسب ِسابق برقرار رہےگا، بصورت ِدیگر رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت گزرنے پر میاں بیوی کا نکاح بالکلیہ ختم ہو جائے گا، جس کے بعد میاں بیوی کا باہمی رضا مندی سے ساتھ رہنے کےلئے باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باضابطہ ایجاب و قبول کرتے ہوئے تجدید ِنکاح کرنا لازم ہوگا۔ بہر دو صورت سائل کو آئندہ کےلئے فقط ایک طلاق کا اختیار ہوگا، اس لئے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ: الطلاق علی ضربین: صریح و کنایۃ، فالصریح: قولہ أنت طالق، و مطلقۃ و طلقتک، فھذا یقع بہ الطلاق الرجعی(إلی قولہ) و لا یفتقر إلی النیۃ(إلی قولہ) و لا یقع بہ إلا واحدۃ و إن نوی أکثر من ذالک(إلی قولہ) و إذا طلق الرجل امرأتہ تطلیقۃ رجعیۃ أو تطلیقتین، فلہ أن یراجعھا فی عدتھا رضیت بذالک أو لم ترض إلخ۔ (کتاب الطلاق، ج2،ص 61۔88 ط: ماجدیۃ)۔
و فیہ أیضاً: و بقیۃ الکنایات إذا نوی بھا الطلاق کانت واحدۃ بائنۃ (إلی قولہ) و اخرجی، و اذھبی، و قومی، و ابتغی الأزواج؛ لأنھا تحتمل الطلاق و غیرہ فلا بد من النیۃ (إلی قولہ) أن الأحوال ثلاثۃ: حالۃ مطلقۃ، و ھی حالۃ الرضا و حالۃ مذاکرۃ الطلاق و حالۃ الغضب۔ و الکنایات ثلاثۃ أقسام: ما یصلح جوابا و ردا، و ما یصلح جوابا لا ردا و ما یصلح جوابا و یصلح سبؔا و شتیمۃ۔ و فی حالۃ الرضا: لایکون شیئ منھا طلاقا إلا بالنیۃ و القول قولہ فی إنکار النیۃ لما قلنا۔ و فی حالۃ مذاکرۃ الطلاق(إلی قولہ) و یصدق فیما یصلح جوابا و ردا، مثل قولہ:(اذھبی، اخرجی، قومی، تقنعی،تخمری) و ما یجری ھذا المجری؛ لأنہ یحتمل الرد، و ھو الأدنی، فحمل علیہ إلخ۔(فصل فی الطلاق قبل الدخول، ج 2، ص 72۔73، ط:انعامیۃ)۔
و فی بدائع الصنائع: أما الطلاق الرجعی فالحکم الأصلی لہ ھو نقصان لعدد فاما زوال الملک و حل الوطء لیس بحکم أصلی لہ لازم حتی لا یثبت للحال وإنمایثبت فی الثانی بعد انقضاء العدۃ فإن طلقھا و لم یراجعھا بل ترکھا حتی انقضت عدتھا بانت و ھذا عندنا(إلی قولہ) فالرجعۃ مشروعۃ عرفت شرعیتھا بالکتاب و السنۃ و الإجماع و المعقول أما الکتاب العزیز فقولہ تعالی و بعولتھن أحق بردھن أی رجعتھن(إلی قولہ) و کذا روی أنہ صلی اللہ علیہ و سلم طلق سودۃ بنت زمعۃ رضی اللہ عنھا ثم راجعھا و علیہ الإجماع إلخ۔ (فصل و أما بیان حکم الطلاق،ج 3،ص181ط: ایچ۔ایم۔سعید)۔
و فیھا أیضاً: کل لفظ یستعمل فی الطلاق و یستعمل فی غیرہ نحو قولہ أنت بائن، قومی، اخرجی(إلی قولہ) و إذا احتملت ھذہ الألفاظ الطلاق و غیرہ فقد استتر المراد منھا عند السامع فافتقرت إلی النیۃ لتعیین المراد إلخ۔ (باب الکنایات، ج 3، ص 168۔169، ط: زکریا)۔
و فی الدر المختار: وقعتا رجعیتین لو مدخولا بھا، کقولہ: أنت طالق، طالق إلخ۔(کتاب الطلاق، باب الصریح، ج 3، ص 252، ط: سعید)۔
و فیہ أیضاً: أذھبی إلی جھنم یقع إن نوی خلاصۃ، کذا أذھبی عنی و افلحی إلخ۔ (باب الکنایات، ج 3، ص 314، ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالروف نواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87897کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات