طلاق

تین طلاق کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
87280
| تاریخ :
2025-10-05
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین طلاق کی ایک صورت کا حکم

میرے میاں کا ایک لڑکی کے ساتھ تعلق تھا مجھے پتہ لگنے پر میرے ساتھ بہت جھگڑا کیا اور اس کے بعد یہ کہا کہ میں اب ایسا کچھ نہیں کروں گا اور معافی تلافی کر کے قران کی قسم دے کے سب کچھ صحیح ہو گیا دوسری دفعہ پھر ان کا اسی لڑکی کے ساتھ تعلق تھا پر مجھے نہیں پتا تھا مجھے جب پتہ چلا تو میں نے پھر جھگڑا کیا آپ کیوں نہیں چھوڑ رہے اس لڑکی کو؟ تو انہوں نے مجھے دو طلاق دے دی اس کے بعد پھر انہوں نے دوبارہ قران کی قسم اور سارا کچھ کر کے میرے ساتھ رجوع کیا اور مجھے گھر واپس لے ائے اور پھر وعدہ کیا کہ میں آئندہ کبھی بھی اس لڑکی سے بات نہیں کروں گا نہ ہی ملوں گا اور تمہاری تسلی کے لیے کیونکہ میں تمہیں کھونا نہیں چاہتا میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اگر میں نے اس لڑکی سے دوبارہ بات کی یا میں اس لڑکی سے ملا تو تم میرے پہ حرام ہو جاؤ گی اس کے بعد آٹھ مہینے تک مجھے کچھ بھی پتہ نہیں چلا ابھی دو ہفتے پہلے مجھے پتہ چلا کہ وہ تو ابھی بھی اس کے ساتھ ہے اور میں آفس چلی گئی تو وہ ادھر بیٹھی ہوئی تھی تو انہوں نے تو بات بھی کر لی اور مل بھی لیا تو میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ کیا میری تیسری طلاق بھی ہو گئی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائلہ کے شوہر نے اگر صریح الفاظ " تمہیں طلاق دیتا ہوں "وغیرہ کے ذریعہ دو طلاقیں دے کر رجوع کرلیا ہو ،تو شرعا بھی یہ رجوع صحیح ہوکر میاں بیوی کا ساتھ رہنا درست واقع ہوا ہے ، چنانچہ اس کے بعد جب سائلہ کے شوہر نے سوال میں ذکر کردہ الفاظ "اگر میں نے اس لڑکی الخ" کہے ہو ،تو اس سے ایک مزید طلاق معلق ہوچکی تھی ، جس کے بعد شوہر کا اس غیر محرم لڑکی سے بات چیت وغیرہ کرنے پر تیسری معلق طلاق بھی سائلہ پرواقع ہو کر مجموعی تین طلاقوں سے حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا ،جبکہ عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر المحتار : الكنايات ثلاث ما يحتمل الرد أو ما يصلح للسب أو لا ولا ( فنحو اخرجي واذهبي وقومي ) تقنعي تخمري استتري انتقلي انطلقي اغربي اعزبي من الغربة أو من العزوبة ( يحتمل ردا ونحو خلية برية حرام
وفي رد المحتار تحت قوله: ( يحتمل ردا ) أي ويصلح جوابا أيضا ولا يصلح سبا ولا شتما ح وتحت قوله ( حرام ) وسيأتي وقوع البائن به بلا نية في زماننا للتعارف لا فرق في ذلك بين محرمة وحرمتك سواء قال علي أو لا أو حلال المسلمين علي حرام وكل حل علي حرام وأنت معي في الحرام الى قوله ثم اعلم أن ما ذكره من الإيراد والجواب مذكور في البزازية أيضا ومقتضى الجواب وقوع الرجعي به في زماننا لأنه لم يتعارف إيقاع البائن به فإن العامي الجاهل الذي يحلف بقوله علي الحرام لا أفعل كذا لا يميز بين البائن والرجعي (باب الكنايات،ج:٣،ص:٢٩٩ ناشر: ايچ ایم سعید)
وفی الھندیۃ: في الكنايات لا يقع بها الطلاق إلا بالنية أو بدلالة حال الى قوله ولو قال أنا منك بائن أو أنا عليك حرام ونوى الطلاق يقع ( الفصل الخامس في الكنايات ج:١،ص:٣٧٥،ناشر: ماجدية)
وفي الهداية: وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق وهذا بالاتفاق( باب الايمان في اطلاق ج:٢ ص:٨١،ناشر: انعامية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87280کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات