طلاق

"You are free now" کے الفاظ سے تین طلاق کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
86739
| تاریخ :
2025-09-26
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"You are free now" کے الفاظ سے تین طلاق کی ایک صورت کا حکم

مجھے فقہ حنفی کے مطابق طلاق کے بارے میں رہنمائی چاہیے۔

میرے شوہر نے کبھی میرا خرچہ (نفقہ) نہیں اٹھایا، 2018 میں جب میں حاملہ تھی، تو مجھے پتہ چلاکہ ان کے تعلقات ایک اور عورت کے ساتھ ہیں، اُس وقت انہوں نے مجھے لکھ کر "طلاق" بھیجا تھا، اور بعد میں خود بھی ایک فتویٰ لیا تھا کہ ایک طلاق واقع ہوچکی ہے،اس کے بعد بھی ان کے تعلقات دوسری عورتوں سے رہے، اور اب بھی ایک غیر مسلم عورت کے ساتھ تعلقات ہیں۔ اس وجہ سے میں نے ان سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ،اور علیحدہ ہوگئی،بعد میں واٹس ایپ گفتگو میں انہوں نے بار بار مجھے یہ جملے بھیجے،

آج سے تم آزاد ہو، میں تمہیں اب آزاد کرتا ہوں،میں تمہیں اب آزاد کرتا ہوں،You are free now،یہ الفاظ طلاق اور رشتہ ختم کرنے کے ہی سیاق و سباق میں کہے گئے تھے، مذاق کے طور پر نہیں، لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں۔

میرا سوال یہ ہے:

(1) 2018 کا لکھا ہوا "طلاق" ایک معتبر طلاق شمار ہوگا؟

(2): بعد کے جملے "تم آزاد ہو / میں تمہیں آزاد کرتا ہوں / You are free now" فقہ حنفی کے مطابق طلاق کے الفاظ ہیں؟

(3): اگر ہیں تو اب تک کل کتنی طلاقیں ہوچکی ہیں؟

(4): کیا میری شادی شرعاً ختم ہوچکی ہے (طلاقِ بائن / طلاقِ مغلّظہ)، یا مجھے پھر بھی عدالت جا کر خلع لینا ہوگا؟

مہربانی فرما کر فقہ حنفی اور مستند ذرائع (جیسے الفتاویٰ الہندیہ) کے حوالے سے واضح جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو،اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو،اس طور پر کہ سائلہ کے شوہر نے 2018 میں سائلہ کو " طلاق"دی ہو ،تو اس سے سائلہ پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوچکی تھی،جس کے بعد سائلہ کے شوہر کو دورانِ عدت رجوع کا حق حاصل تھا،چنانچہ اس کے بعد اگر واقعۃًسائلہ کے شوہر نے دورانِ عدت رجوع کرلیاہو تو شرعاً بھی یہ رجوع درست ہوچکا تھا،جس کے بعد سائلہ کے شوہر کوآئندہ کیلئے فقط دو طلاقوں کا اختیار باقی تھا، لہذا اب حالیہ واقعہ کے دوران سائلہ کے شوہر نےجب مزید کئی بار واٹس ایپ گفتگو پر مذکورالفاظ" آج سے تم آزاد ہو،میں تمہیں اب آزاد کرتا ہوں•You are free now"لکھ کر بھیج دیے ،تو اس سے سائلہ پربقیہ دوطلاقیں بھی واقع ہوکر مجموعی اعتبار سے تینوں طلاقوں کے ساتھ حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ،جبکہ بقیہ الفاظِ طلاق محل نہ ہونے کی وجہ سے لغوہوچکے ہیں ، اب رجوع نہیں ہوسکتا ،اور بغیرحلالۂ شرعیہ کے دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں ،اور میاں بیوی والے تعلقات ہر گز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے، جبکہ سائلہ ایامِ عدت گزارنے کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ : فان طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره ۔ الآیة (البقرة/230)۔
و فی صحیح البخاری : عن عائشة " ان رجلا طلق امراته ثلاثا فتزوجت ،فطلق ، فسئل النبي صلى الله عليه و سلم: اتحل للاول؟ قال: لا حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول " . (5261)۔
و فی ردالمحتار : فإن سرحتك كناية لكنه في عرف الفرس غلب استعماله في الصريح فإذا قال " رهاكردم " أي سرحتك يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضا ، و ما ذاك إلا لأنه غلب في عرف الفرس استعماله في الطلاق و قد مر أن الصريح ما لم يستعمل إلا في الطلاق من أي لغة كانت ، لكن لما غلب استعمال حلال الله في البائن عند العرب و الفرس وقع به البائن و لو لا ذلك لوقع به الرجعي . اھ (3/299)۔
وفی الھندیہ:ولو قال في حال مذاكرة الطلاق باينتك أو أبنتك أو أبنت منك أو لا سلطان لي عليك أو سرحتك أو وهبتك لنفسك أو خليت سبيلك أو أنت سائبة أو أنت حرة أو أنت أعلم بشأنك. فقالت: اخترت نفسي. يقع الطلاق وإن قال لم أنو الطلاق لا يصدق قضاء اھ (1/375)۔
وفیھا ایضاً: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نکاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها، كذا في الهداية الخ(473 /1)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86739کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات