اگر کوئی شخص جنازے میں ایسے وقت پہنچے کہ دو یا تین تکبیرات کہی جا چکی ہوں تو اس کیلئے شامل ہونے کا کیا طریقہ ہے؟
ایسی صورت میں بعد میں آنے والے کو چاہیئے کہ تکبیرِ تحریمہ کہہ کر نماز جنازہ میں شریک ہو جائے اور پھر جب امام تکبیر کہے ، اس کے ساتھ یہ بھی تکبیر کہے اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی فوت شدہ تکبیریں پوری کرے اور سلام پھیر دے۔
في الفقه الإسلامي و أدلته : فقال الحنفية : المسبوق ببعض التكبيرات يكبر للتحريمة ثم لا يكبر في الحال ، بل ينتظر تكبير الإمام ليكبر معه للافتتاح ؛ لأن كل تكبيرة ركعة ، كما سبق ، ثم يكبر ما فاته كالمدرك الحاضر ، بعد فراغ الإمام ، تكبيراً متتابعاً ، بلا دعاء إن خشي رفع الميت على الأعناق . (2/ 640)-