طلاق

ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد لکھے گئے طلاقنامہ کا حکم

فتوی نمبر :
85519
| تاریخ :
2025-08-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک طلاق کی عدت گزرنے کے بعد لکھے گئے طلاقنامہ کا حکم

میرے شوہر نے مجھے 7 فروری 2020 کو ایک طلاق دی تھی، پھر میں نے مفتی صاحب سے پوچھ کر عدت شروع کی ، اور دورانِ عدت میرے شوہر نے مجھ سے رجوع نہیں کیا، تو اس طرح طلاق واقع ہو گئی۔ اس کے بعد میرے بھائی نے ان (شوہر) سے طلاق کے کاغذات مانگے، جو انہوں نے نہیں دیے۔ کئی دن کی کوشش کے بعد انہوں نے مجھے یہ کاغذات بھیجے جن میں انہوں نے "طلاقِ مبارات" لکھا ہے، جو کہ غلط ہے، کیونکہ نہ میری اور نہ ہی میرے گھر والوں کی رضامندی سے یہ طلاق ہوئی ہے، اور نہ ہی جو کاغذات انہوں نے بھیجے ہیں، ان میں میرا نام، گواہوں یا کسی بھی فرد کے دستخط یا موجودگی شامل ہے۔
میں وہ کاغذات ساتھ منسلک کر رہی ہوں اور طلاق کا اسکرین شاٹ بھی۔ اب جب میں یونین کونسل سے طلاق کا سرٹیفکیٹ لینے گئی تو انہوں نے یہ کاغذات قبول نہیں کیے اور کہا کہ یہ درست (Valid) نہیں ہیں اور کہا کہ آپ اپنے مسلک کے مفتی سے فتویٰ لے کر آئیں، پھر ہم دیکھیں گے۔
اب میں آپ سے فتویٰ مانگ رہی ہوں کہ میری طلاق واقع ہو چکی ہے؟
واضح رہے کہ یہ کاغذات بھی مجھے بہت مشکل سے ملے ہیں اور وہ (شوہر) کوئی کام نہیں کرتے، بس تبلیغ میں جاتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پکڑنا بھی مشکل ہے۔ میں بہت پریشان ہوں، آپ مہربانی فرما کر میری راہنمائی فرمائیں، تاکہ میں یونین کونسل سے طلاق کا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ سائلہ کو اس کے شوہرنے اگر واقعۃً منسلکہ میسج کے اسکرین شارٹ کے مطابق 7فروری 2020 کو ایک طلاق دیکر دورانِ عدت رجوع نہ کیا ہو تو عدت کے مکمل ہوتے ہی دونوں کا نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا ہے ، اس کے علاوہ شوہر کی جانب سے جو طلاق نامہ بھیجا گیا ہے اگر وہ مطابق ِاصل ہو اور سائلہ کی عدت گزرنے کے بعد تحریر کیا گیا ہو تو شرعاً وہ غیر معتبر ہے، اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ، اور اس کی وجہ سے سائلہ پر کچھ لازم بھی نہیں ہوا ۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ : وإذا طلق الرجل امرأته ‌تطليقة ‌رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض " لقوله تعالى: {فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ} [البقرة: 231] من غير فصل ولا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك ألا ترى أنه سمى إمساكا وهو الإبقاء وإنما يتحقق الاستدامة في العدة لأنه لا ملك بعد انقضائها " والرجعة أن يقول راجعتك أو راجعت امرأتي " وهذا صريح في الرجعة ولا خلاف فيه بين الأئمة.اھ ( باب الرجعۃ، ج: 2، ص: 254، ناشر: دار احیاء التراث العربی )-
وفی الھندیۃ :الرجعة إبقاء النكاح على ما كان ما دامت في العدة كذا في التبيين وهي على ضربين: سني وبدعي (فالسني) أن يراجعها بالقول ويشهد على رجعتها شاهدين ويعلمها بذلك فإذا راجعها بالقول نحو أن يقول لها: راجعتك أو راجعت امرأتي ولم يشهد على ذلك أو أشهد ولم يعلمها بذلك فهو بدعي مخالف للسنة والرجعة صحيحة وإن راجعها بالفعل مثل أن يطأها أو يقبلها بشهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة فإنه يصير مراجعا عندنا إلخ ( کتاب النکاح، ج: 1، ص: 468،ناشر: ماجدیۃ )-
و فی العنایۃ فی شرح الھدایۃ : (وإذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها لأن حل المحلية) وهو كونها آدمية ليست من المحرمات (باق لأن زواله معلق بالطلقة الثالثة) لقوله تعالى {فإن طلقها فلا تحل له} [البقرة: 230] اھ ( فصل فیما تحل بہ المطلقۃ، ج: 4، ص: 176، ناشر: دار الفکر )-
و فی الھندیۃ : ويسقط الخلع ‌والمبارأة كل حق لكل واحد على الآخر مما يتعلق بالنكاح كذا في كنز الدقائق اھ ([الفصل الأول في شرائط الخلع وحكمه وما يتعلق به، ج:1،ص: 488، ناشر: المطبعۃ الکبریٰ الأمیریۃ )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85519کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات