طلاق

بچوں کی پیدائش نہ ہوسکنے کی بنا پر لڑکی بذریعہ عدالت اپنا نکاح فسخ کرواسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
85368
| تاریخ :
2025-08-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بچوں کی پیدائش نہ ہوسکنے کی بنا پر لڑکی بذریعہ عدالت اپنا نکاح فسخ کرواسکتی ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا نکاح میرے کزن سے ہوا ہے، اس سے پہلے میرے والدین بھی آپس میں کزن تھے، اور میری بہن کے بچوں کو بھی پیدائشی مسائل کا سامنا ہے، اب شادی کے بعد میں نے میڈیکل ٹیسٹ کروائے ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میرے اور شوہر کے درمیان قدرتی طور پر حمل ممکن نہیں ہے،اگر حمل ہوتا بھی ہے تو وہ میرے اور بچے دونوں کی صحت کے لیے خطرہ ہے،صرف سپرَم ڈونر یا ایگ ڈونر کے ذریعے بچہ پیدا کیا جا سکتا ہے، مزید یہ کہ ہمارے درمیان جنسی تعلق بھی بیماری اور نقصان کا باعث بن سکتا ہے، جس سے دونوں ایک دوسرے کو بیمار ی لگا سکتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ(1) کیا شریعت میں ایسی شادی کو لازماً برقرار رکھنا ضروری ہے؟(2) کیا میں ان وجوہات کی بنیاد پر خلع یا علیحدگی کا مطالبہ کر سکتی ہوں؟ (3)اور اگر میں نکاح ختم کرنا چاہوں تو کیا یہ شرعاً درست ہوگا؟ براہ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نکاح سے قبل تو شریعتِ مطہرہ نے بالغ لڑکے اور لڑکی کو کسی مناسب جگہ نکاح کرنے کا اختیار دیا ہے ،تاہم جب لڑکے ،لڑکی کا باہمی رضامندی سے باقاعدہ نکاح ہو جاتا ہے ،تو پھر کسی شرعی عذر کے بغیر عورت کو شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنا ،یا اپنا نکاح بذریعہ عدالت و پنچائیت فسخ کرنے کا اختیار نہیں ہو تا ،لہذا سائلہ نے سوال میں جو تفصیل ذکر کی ہے ، یہ ایسے اسباب نہیں جن کی وجہ سے سائلہ کو بذریعہ خلع و فسخ اپنا نکاح اپنے شوہر سے ختم کرنے کا اختیار ہو ، لہذا سائلہ کے لیے طلاق کا مطالبہ کر کے یا بذریعہ عدالت و پنچائیت اپنا نکاح فسخ کر کے علیحدگی کا حق حاصل نہیں ،تاہم اگر سائلہ اور اس کے شوہر کے درمیان ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے حدود اللہ کی رعایت رکھتے ہوئے اس رشتہ کو باقی رکھنا ممکن نہ ہو ،تو سائلہ کے شوہر کو چاہیئے کہ وہ سائلہ کو طلاق دے کر اپنے نکاح کے بندھن سے آزاد کر دے، تاکہ وہ عدت کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کر سکے ۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محسن نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85368کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات