طلاق

مطالبه ِطلاق كي صورت ميں بيٹے كومخاطب كركے طلاق كے الفاظ اداكرنا

فتوی نمبر :
84786
| تاریخ :
2025-07-31
معاملات / احکام طلاق / طلاق

مطالبه ِطلاق كي صورت ميں بيٹے كومخاطب كركے طلاق كے الفاظ اداكرنا

عرض یہ ہے کہ میری شادی عرصہ 41 سال قبل 1985 میں میرے ماموں زادی سے ہوئی تھی ،جن سے میرے چھ بچے ہیں، جوسب الحمداللہ اب عاقل و بالغ اور خود کفیل و خود مختار ہیں، ہم زوجین کے مابین محبت کے باوجود کبھی کبھی مناقشہ بھی رہا ہے، جس میں شادی کے پہلے سال میں نے اہلیہ کو ایک طلاق تحریری طور پر انکی نازیبا برتاؤ اور بد کلامی پر تنبیہاً دی تھی، جس پر فریقین کے بڑوں کی مداخلت سے ایک دو دن میں رجوع ہو گیا ،پھر تقریباًدس سال بعد ایسی ہی کسی صورتحال پر میں نے دوسری طلاق تحریراً اہلیہ کو دیدی، جس کے بعد پھر با ہم رجوع ہوگیا،2015 میں یعنی شادی کےتیس سال بعد بڑے بچے کی منگنی کے روز ہمارے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس میں تمام بچے موجود تھے،اہلیہ نے اس میں للکارتے ہوئے بار بار اشتعال دلایا ،اور طلاق کا مطالبہ کیا، جس پر میں نےانکے بجائے اپنے بڑے بیٹے کو مخاطب کر کے کہا کہ میں تجھے 3 طلاقیں دیتا ہوں ، اس پر اہلیہ کا کہنا ہے کہ مجھے طلاق ہو گئی ہے، اس معاملہ میں شرعی حکم کیا ہوگا ۔
سائل کی جانب سے وائس نوٹ پرمسئلہ کی مزیدوضاحت:
بڑا بیٹے ہی منگنی کی رات اصل جھگڑے کی وجہ بنا،ماں اور بہنوں نے بڑے بیٹے سے بحث ومباحثہ اور تکرار شروع کردیا تھی،جس پر بڑا بیٹا ان کو جواب دینے میں بدتمیزی کررہا تھا،اس دوران میں نے مداخلت شروع کی اور ان کو روکنے کی کوشش کی تو بیوی سمجھی کہ یہ مجھے ڈانٹ رہے ہیں اور اس نے مجھ سے بحث وتکرار شروع کر دیا ،اور جھگڑا شروع کر دیا ،جس پراس نے للکارتے ہوئے کہا کہ مرد کا بچہ ہے تو طلاق دے ،ایک باپ کا بیٹا ہے تو طلاق دے ،جب بہت زیادہ مجھ پر دباؤ ڈالا، تو میں نے باقاعدہ بچے کومخاطب کرکے کہا کہ بھائی میں تو تجھے دو طلاقیں دے چکا ہوں ، تم تو اپنی چھوڑ دو، اور بچے کو ہی مخاطب کرکے باقاعدہ بیٹے کا نام لیکر کہا کہ میں نے تجھے طلاق دی طلاق دی ،طلاق دی ، میری طرف سے تجھے تین طلاق ہوگئی،میں پھر چلا گیا، جس کے پانچ سات منٹ بعد میری بڑی شادی شدہ بیٹیاں روتی ہوئی میرے پاس آئیں کہ ابو یہ کیا ہوگیا ،امی کہہ رہی ہیں کہ ان کو طلاق ہو گئی،تو میں نے بیٹیوں کوکہا کہ میں نےتمہاری امی کو تو کچھ نہیں کہا ،میں نے تمہاری امی کو مخاطب ہی نہیں کیا، میں نے یہ بات تو اپنے بیٹے سے کہی باقاعدہ اس کو مخاطب کرکے نام لیکر،یہ ایسی بات ہے کہ جیسے قطع تعلق کے لئے کہی جاتی ہے ، جیسے بعض اوقات دنیا میں محاورہ ہے ، جیسے انسان کہتا ہے کہ میں دنیا کو طلاق دیتا ہوں، کسی آدمی کو سگریٹ چھڑانے کا کہو تو وہ کہتا ہے کہ میں سگریٹ کو طلاق دیتاہوں،واللہ باللہ میں عرض کرتا ہوں ،اور اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میرے دل میں اس کے علاوہ کوئی بات نہیں تھی ،اور نہ ہی میں اہلیہ کے اس مطالبے کا جواب دے رہا تھا، بس میں گھر میں جھگڑے کو روکنےکی غرض سے کہا کہ کہی یہ چیخ وپکار اور جھگڑا ختم ہوجائے ، اس کے علاوہ میرا کوئی مقصد نہیں تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ الفاظ طلاق اداکرتے وقت اگر بیوی کی طرف نسبت کے قرائن موجود ہوں تو طلاق واقع ہونے کے لیے صراحۃً بیوی کانام لینایااس کی جانب نسبت کرنا ضروری نہیں ہے، بلکہ اس کے بغیر بھی طلاق واقع ہوجائے گی۔لہذا، سوال میں درج تفصیل اورسائل کے وضاحتی وائس نوٹس کے مطابق جب سائل نے شدید لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی کے باربارمطالبہ ِطلاق پرتین بارمذکورالفاظ طلاق(میں نے تجھے طلاق دی، طلاق دی ،طلاق دی ، میری طرف سے تجھے تین طلاق ہوگئی) اداکردےہیں ،اگرچہ بقول سائل کہ انھوں نے بیوی کے بجائے بیٹے کومخاطب کرکے الفاظ ِطلاق اداکیے تھے اوراس کی نیت بھی بیوی کوطلاق دینے کی نہیں تھی ،تاہم گفتگوکاسیاق وسباق چونکہ سائل کی وضاحت کی نفی کررہاہے، اس لیے شرعی اعتبارسے یہ وضاحت معتبرنہیں بلکہ ان الفاظ کامخاطب اس کی بیوی کوہی قراردیاجائیگالہذاسابقہ دوطلاقوں کےبعد حالیہ الفاظ ِطلاق سے مزیدایک طلاق کے وقوع سے اس کی بیوی پرتینوں طلاقیں واقع ہوکرحرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ،جبکہ بقیہ دوطلاقیں بیوی کے طلاق کامحل نہ ہونے کی وجہ سے لغوہوگئیں ہیں ،اب رجوع نہیں ہوسکتااوربغیرحلالہ شرعیہ دوبارہ عقدنکاح بھی نہیں ہوسکتاہے ،لہذا دونوں پرلازم ہےکہ فوراًایک دوسرے سے علیحدگی اختیارکریں ،اورمیاں ،بیوی والے تعلقات ہرگزقائم نہ کریں ،جبکہ عورت ایام عدت گزارنے کے بعددوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزادہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال اللہ تعالیٰ فی التنزیل : فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ [البقرة: 230]
و فی صحيح البخاري» : عن عائشة:أن ‌رجلا ‌طلق ‌امرأته ‌ثلاثا، ‌فتزوجت فطلق، فسئل النبي صلى الله عليه وسلم: أتحل للأول؟ قال: (لا، حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول).»(5/ 2014)
و فی صحيح مسلم :عن عائشة قالت: « ‌جاءت ‌امرأة ‌رفاعة إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: كنت عند رفاعة، فطلقني فبت طلاقي، فتزوجت عبد الرحمن بن الزبير، وإن ما معه مثل هدبة الثوب، فتبسم رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: أتريدين أن ترجعي إلى رفاعة؟ لا، حتى تذوقي عسيلته، ويذوق عسيلتك. قالت: وأبو بكر عنده، وخالد بالباب ينتظر أن يؤذن له، فنادى يا أبا بكر ألا تسمع هذه؟ ما تجهر به عند رسول الله صلى الله عليه وسلم .»؟!(4/ 154)
و في حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي» : قوله ‌وهي ‌حالة ‌مذاكرة ‌الطلاق) ‌أشار ‌به ‌إلى ‌ما ‌في ‌النهر من أن دلالة الحال تعم دلالة المقال قال: وعلى هذا فتفسر المذاكرة بسؤال الطلاق أو تقديم الإيقاع كما في اعتدي ثلاثا وقال قبله المذاكرة أن تسأله هي أو أجنبي الطلاق (3/ 297)
و فيھا أيضا : ويفهم ‌منه ‌أنه ‌لو ‌لم ‌يقل ‌ذلك ‌تطلق ‌امرأته، لأن العادة أن من له امرأة إنما يحلف بطلاقها لا بطلاق غيرها»(3/ 248)
و فيھاأيضا :«‌وسيذكر ‌قريبا ‌أن ‌من ‌الألفاظ ‌المستعملة: ‌الطلاق ‌يلزمني، والحرام يلزمني، وعلي الطلاق، وعلي الحرام، فيقع بلا نية للعرف إلخ. فأوقعوا به الطلاق مع أنه ليس فيه إضافة الطلاق إليها صريحا، فهذا مؤيد لما في القنية، وظاهره أنه لا يصدق في أنه لم يرد امرأته للعرف، والله أعلم»(3/ 248)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84786کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات