مکروہات

حاضری نہ لگانے والے ملازم کی تنخواہ سے کٹوتی کرنا

فتوی نمبر :
84664
| تاریخ :
2025-07-28
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

حاضری نہ لگانے والے ملازم کی تنخواہ سے کٹوتی کرنا

میں عاجزی کے ساتھ آپ کی رہنمائی طلب کرتا ہوں اور شواہد کی بنیاد پر ایک مفصل جواب چاہتا ہوں اس صورتحال کے بارے میں:

ایک پیٹرول اسٹیشن گھنٹہ واری اجرت پر ملازمین کو کام پر رکھتا ہے۔ حاضری کے اندراج کے لیے، ہر ملازم کو مخصوص وقت پر “کلاک ان” اور “کلاک آؤٹ” کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر وہ دیر سے پہنچے تو ان کی اجرت مناسب تناسب سے کم کی جاتی ہے۔ تاہم، بعض ملازمین ایسے دنوں میں جب وہ دیر سے پہنچتے ہیں، “کلاک ان کرنا بھول جاتے” ہیں—شاید اس لیے کہ دیر پر پہنچنے کی سزا کے طور پر اجرت کٹوانا نہ پڑے۔

نتیجتاً، مالک نے ایک پالیسی نافذ کی: اگر کوئی ملازم کلاک ان نہیں کرتا، تو وہ کسی بھی کام کیے گئے گھنٹوں کی اجرت کا مستحق نہیں ہوگا جب تک کہ اس نے سسٹم کو درست طریقے سے استعمال نہ کیا ہو۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین کو صحیح طریقے سے کلاک ان کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

ہم یہ وضاحت چاہتے ہیں کہ کیا یہ پالیسی شرعی طور پر جائٔز ہے؟ خصوصی طور پر، ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ملازمین اجرت کے مستحق ہیں یا نہیں، اور دیر پر پہنچنے پر اجرت کٹوانے (ڈاک) کی سزا بطور طریقۂ کار شرعاً کہاں تک جائز ہے۔

جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسئولہ صورت میں جتنا وقت ملازم نے کام کیا ہے اس وقت کی اجرت(تنخواہ ) کا وہ مستحق ہے، تاہم تاخیر سے پہنچنےکی وجہ سے تاخیر کے بقدر اجرت کاٹنا جائز ہے ، لیکن تاخیر کی وجہ سے ان اوقات کی بھی اجرت کاٹ لینا جس میں وہ حاضر تھا اور اس نےاس وقت میں کام بھی کیا ہے شرعاً جائز نہیں ،لہذا اگر کوئی ملازم ‘کلاک ان’ یا ‘کلاک آؤٹ’ نہیں کرتا تو ایسی صورت میں اس کی تنخواہ وقتی طور پرروکی(Hold) جاسکتی ہے،لیکن معاملہ واضح ہونے پر حاضری کے بقدر تنخواہ دینا ضروری ہے،اگر کوئی ایسا نظام نہ ہو تو اس کے لئےکوئی دوسرا جائز متبادل نظم بنانا چاہئے،تاہم ملازم پر بھی لازم ہےوقت پر پہنچنے اور حاضری لگانے کا اہتمام کرے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد افنان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84664کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 2
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات