السلام علیکم! میری والدہ کے ہاتھوں کے ناخنوں پر ہیئر کلر لگ گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ گلابی رنگ کے ہوگئے ہیں، کیا نماز ہو جائےگی؟
جی ہاں! اگر محض رنگ باقی ہے تو اس سے سائل کی والدہ کے وضو اور غسل میں خلل نہیں آتا ، لہٰذا نماز ہو جائےگی۔
ففی الدر المختار: (ويجب) أي يفرض (غسل) كل ما يمكن من البدن بلا حرج مرة كأذن (إلی قوله) (ولا يمنع) الطهارة (ونيم) أي خرء ذباب وبرغوث لم يصل الماء تحته (وحناء) ولو جرمه به يفتى (إلی قوله) (و) لا يمنع (ما على ظفر صباغ و) لا (طعام بين أسنانه) أو في سنه المجوف به يفتى. وقيل إن صلبا منع، وهو الأصح. اھ (1/ 152)