طلاق

رخصتی سے قبل طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
84555
| تاریخ :
2025-07-24
معاملات / احکام طلاق / طلاق

رخصتی سے قبل طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا نکاح ایک لڑکے کے ساتھ ہوگیا تھا ،ابھی ہماری رخصتی نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی خلوت صحیحہ ہوئی ہے کہ اس دوران میرے شوہر نے مجھے زبانی طور پر تین مرتبہ طلاق کے الفاظ بولے ہیں "طلاق ہے،طلاق ہے،طلاق ہے"اب معلوم یہ کرنا ہے کہ ہماری کتنی طلاقیں واقع ہوئیں اور اگر ہم ساتھ رہنا چاہیں مطلب رشتہ برقرار رکھنا چاہیں تو اس کا کیا طریقہ اور حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں نکاح کے بعد اگر واقعۃً سائلہ اور اس کے شوہر کے درمیان خلوت صحیحہ (تنہائی میں ایسی ملاقات جس میں ازدواجی تعلق قائم کرنے سے شرعی اور فطری کوئی روکاوٹ نہ ہو) نہ ہوئی ہو اور شوہر نے اپنی بیوی کو مذکور الفاظ "طلاق ہے ،طلاق ہے،طلاق ہے" کے ذریعے اسے طلاق دیدی ہو تو طلاق کے پہلے لفظ سے سائلہ پر ایک طلاق بائن واقع ہوکر دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے اور بقیہ دو طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے لغو ہوگئی ہیں جبکہ سائلہ بغیر کسی عدت کے دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے اور شوہر کے ذمہ طے شدہ حق مہر میں سے نصف مہر کی ادائیگی بھی لازم ہوگی ، البتہ اگر وہ دونوں دوبارہ ازدواجی حیثیت سے ایک ساتھ رہنے پر رضامند ہوں تو نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ ایجاب و قبول کے ذریعے دوبارہ نکاح کرکے ایک ساتھ رہ سکتے ہیں ، تاہم آئندہ کے لئے شوہر کے پاس دو طلاقوں کا اختیا ر ہوگا اس لئے آئندہ طلاق کے معاملے میں احتیاط لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیۃ:قال جمع من العلماء رحمهم اللہ :إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها، فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة، وذلك مثل أن يقول :أنت طالق ،طالق، طالق. وكذا إذا قال أنت طالق واحدة وواحدة، وقعت واحدة .كذا في الهداية.(ج 1/ص 373 ط:دارالفکر)
وفی الدرالمختار:( وإن فرق ) بوصف أو خبر أو جمل بعطف أو غيره ( بانت بالأولى ) لا إلى عدة ( و ) لذا ( لم تقع الثانية ) بخلاف الموطوءة حيث يقع الكل. (ج 3/ص 286 ط:دارالفکر بیروت)
وفی الفتاوی الھندیۃ:والخلوة الصحيحة أن يجتمعا في مكان ليس هناك مانع يمنعه من الوطء حسا أو شرعا أو طبعا، كذا في فتاوى قاضي خان (ج1/ص 304 ط:دارالفکر)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84555کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات