طلاق

تین شرطوں کے ساتھ طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
84501
| تاریخ :
2025-07-23
معاملات / احکام طلاق / طلاق

تین شرطوں کے ساتھ طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی سالی سے فون کرکے پوچھا کہ میری بیوی کہاں ہے؟ تو اس نے بتایا کہ فلاں کے گھر گئی ہوئی ہے، تو اس پر میں نے کہا کہ میری بیوی میری اجازت کے بغیر کیوں گئی ہے ؟تو جواب میں میری سالی نے کہا کہ تم کون ہوتے ہو روکنے والے ؟تو جواب میں میں نے کہا کہ میں اس کا شوہر ہوں اور مجھے روکنے کا حق حاصل ہے ۔
اس کے بعد میں نے اپنے ہم زلف سے بات کی اور طلاق ان الفاظ کے ساتھ دی کہ "ایک ،دو ،تین شرطوں سے میری بیوی طلاق "میں کل شام تک آؤں گا اور آپ لوگوں سے اپنی بیوی کے بارے میں حساب کتاب کروں گا ،میرے اس بیان پر دو گواہ ہیں جن کی موجودگی میں یہ الفاظ کہے ہیں اس کے بعد حسب وعدہ اگلے دن شام تک میں پہنچ گیا اور سسرال والوں سے اس بارے میں بات چیت کی اور بات جھگڑے تک پہنچ گئی جو تاحال چل رہی ہے اب معلوم یہ کرنا ہے کہ ان الفاظ سے طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائل نے اپنے ہم زلف سے بات کرتے ہوئے اپنی بیوی کے متعلق جب مذکور الفاظ " ایک ،دو ،تین شرطوں سے میری بیوی کو طلاق " کہہ دیئے تو اس سے سائل کی بیوی پر تین طلاق واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے اب رجوع نہیں ہوسکتا اور نہ ہی حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح ہوسکتا ہے جبکہ عورت ایام عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تبارک وتعالی : فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ (البقرہ : 230)
و فی الدرالمختار مع ردالمحتار:(والبدعي ثلاث متفرقة أو ثنتان بمرة أو مرتين)۔۔۔۔(قوله ثلاثة متفرقة)وكذا بكلمة واحدة بالأولى (233/3 ط:دار الفكر-بيروت)
وفی الدر المختار للحصفكي:(لا) ينكح (مطلقة) من نكاح صحيح نافذ كما سنحققه (بها) أي بالثلاث (لو حرة وثنتين لو أمة) ولو قبل الدخول۔۔۔(حتى يطأها غيره ولو) الغير (مراهقا) يجامع مثله۔۔۔ أو خصيا،، أو مجنونا، أو ذميا لذمية (بنكاح) نافذ خرج الفاسد والموقوف (ج 3 /ص: 411 ط:دار الفكر-بيروت)
وفی الفتاوی الھندیۃ : وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية (473/1 ط:دارالفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84501کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات