طلاق

طلاق دینے کے بعد مقررہ مہر کا حکم

فتوی نمبر :
84304
| تاریخ :
2025-07-17
معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق دینے کے بعد مقررہ مہر کا حکم

میری بیوی کی رضا مندی سے میں نے دوسری شادی کی، پھر اس کے بھائیوں نے شادی کے بعد مداخلت شروع کر دی اور اپنی بہن (پہلی بیوی) کو لے گئے، اب دوسری بیوی کو طلاق دو گے تو لڑکی آئے گی، چار بچے (13 سال، 10 سال، 8 سال اور 2 سال کے) میرے پاس ہیں، اب دوسری بیوی کو طلاق دینا پڑی مجبوری میں،مگر ابھی وہ 5 تولہ سونا مانگ رہی ہیں جو میں نہیں بنا سکتا۔براہِ کرم کوئی راستہ بتا دیں، دوسری بیوی کو ایک طلاق دی ہے 20 دن پہلے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ بعد از طلاق مطلقہ کی جانب سے پانچ تولہ سونے کا مطالبہ کس مد میں کیا جا رہا ہے؟ تاکہ اسی کے مطابق جواب دیا جاتا۔ تاہم اگر نکاح کے وقت پانچ تولہ سونا بطور حق مہر مقرر کیا گیا ہو، اور شوہر نے اس کی ادائیگی نہ کی ہو، اور نہ ہی عورت نے اسے معاف کیا ہو، تو طلاق دینے کے بعد سائل کے ذمہ مذکور پانچ تولہ سونا (یا اس کی موجودہ قیمت ) کی ادائیگی شرعاً لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: أن الدیون تقضی بأمثالھا لا أنفسھا لأن الدین وصف فی الذمة لا یمکن أداؤہ الخ(فصل فی مسائل متفرقة، ج 6، ص 525، ط: سعید)۔
وفي الفتاویٰ الهندية: والمهر يتأكد بأحد معان ثلاثة: الدخول والخلوة الصحيحة وموت أحد الزوجين سواء کان مسمی أو مھر المثل حتی لا یسقط منه شئی بعد ذلک إلا بالإبراء من صاحب الحق کذا فی البدائع الخ(الفصل الثانی فیما یتأکد به المھر والمتعة، ج 1، ص 303، ط: ماجدیة)۔
وفیھا أیضاً: (ثم الأصل) فی التسمیة أنھا إذا صحت وتقررت یجب المسمی ثم ینظر ان کان المسمی عشرۃ فصاعداً فلیس لھا إلا ذلک وان کان دون العشرۃ یکمل عشرۃ عند أصحابنا الثلاثة وإذا فسدت التسمیة أو تزلزلت یجب مھر المثل الخ(الباب السابع فی المھر، ج 1، ص 303، ط: ماجدیة)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالصمد فرید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84304کی تصدیق کریں
0     26
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات