طلاق

”میں تجھے طلاق دے دوں گا“ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
83882
| تاریخ :
2025-07-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق

”میں تجھے طلاق دے دوں گا“ کہنے کا حکم

شوہر کا بیان: مفتی صاحب! السلام علیکم!مفتی صاحب میرا میری بیوی کے ساتھ کافی جھگڑا ہوا،میری بیوی باہر صفائی کر رہی تھی، اور میں کمرے کے اندر تھا، اور دروازہ بند تھا،میری بیوی تقریباً 35 فیٹ دور تھی، اور مسلسل بول رہی تھی، اور تنگ آ کر میں نے اس کو کہا کہ میں تجھے طلاق دے دوں گا تو چپ کر جا،میں نے اس کو کافی بار کہا کہ چپ کر جا میں تجھے طلاق دے دوں گا، میں نے اس کو کہا کہ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ چپ ہو جا میں تجھے طلاق دے دوں گا،میری بیوی کا کہنا ہے کہ اس سے طلاق ہو جاتی ہے،میں نے ان کے گھر والوں کے سامنے کئی بار قرآن ہاتھ میں پکڑ کر حلف اٹھایا کہ میں نے طلاق نہیں دی، میں صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ چپ کر جا میں طلاق دے دوں گا، مفتی صاحب ہماری رہنمائی فرمائیں۔
بیوی کا بیان:السلام علیکم !مفتی صاحب میرا اور میرے شوہر کا کافی جھگڑا ہوا، جس پر میں بول رہی تھی، میرا شوہر کمرے میں تھا، اور میں باہر تھی، اور کمرے کا دروازہ بھی بند تھا، جس پر صرف میں نے طلاق کا لفظ سنا، یہ بھی نہیں سنا کہ دے دوں گا، یا ہے ،ایسا کچھ نہیں سنا، کیونکہ دوری زیادہ تھی، اور کمرے کا دروازہ بند تھا ،تو مفتی صاحب رہنمائی فرمائیں ہمارے لئے کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مفتی غیب نہیں جانتا، بلکہ وہ سوال کے مطابق جواب دینے کا پابند ہوتا ہے، سوال کے سچ اور جھوٹ پر مبنی ہونے کی اصل ذمہ داری سوال کرنے والے پر عائد ہوتی ہے، اس تمہید کے بعد واضح ہو کہ وقوع طلاق کے لئے ماضی یا حال کا صیغہ ہونا ضروری ہے، مستقبل کے صیغے کے ساتھ طلاق دینے کی صورت میں طلاق واقع نہیں ہوتی۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران اگر شوہر نے واقعۃً مذکور الفاظ ”میں طلاق دے دوں گا“ استعمال کیے ہوں، اور اس میں کسی قسم کی دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو، اور نہ ہی عورت اس کے خلاف الفاظ جیسے تجھے طلاق وغیرہ سننے کا دعوی کر رہی ہو، بلکہ اسے فقط لفظ ”طلاق“ سننا یاد ہو، اور طلاق دیے جانے کا یقین نہ ہو، تو چونکہ مذکور جملوں سے مستقبل میں طلاق دینے کی دھمکی ہے، اس لئے ان الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوئی، لہذا ان کا میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کرنا بھی درست ہوگا، البتہ آئندہ کے لئے شوہر کو اس طرح کی بے احتیاطی سے مکمل اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیۃ: وفی المحیط لو قال بالعربیۃ أطلق لا یکون طلاقا إلا إذا غلب استعمالہ للحال فیکون طلاقا الخ(الفصل السابع فی الطلاق الخ ج 1، ص 384، ط: ماجدیۃ)۔
وفی العقود الدریۃ فی تنقیح الفتاوی الحامدیۃ: صيغة ‌المضارع لا يقع بها الطلاق إلا إذا غلب في الحال كما صرح به الكمال بن الهمام الخ(کتاب الطلاق،ج 1،ص 38،ط: حقانیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالصمد فرید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83882کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 7
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات